پٹنہ: ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور کی قیادت میں فلم دی لپسٹک بوائے کے اداکار منوج کمار اور جے ڈی یو لیڈر نریندر پٹیل نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی۔ نریندر پٹیل فلم اداکار منوج کمار پٹیل کے بڑے بھائی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کے دوران جے ڈی یو ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور نے اداکار منوج کمار کا تعارف کرایا اور ضلع شیوہر سے تعلق رکھنے والے منوج کمار نے کس طرح اتنی کم عمری میں کامیابی حاصل کی اس سے انہیں روسناش کرایا۔
یہ بھی پڑھیں: Threat to CM Nitish Kumar بہار کے وزیر اعلیٰ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار
اس موقع پر جے ڈی یو لیڈر نریندر پٹیل نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کے دوران اپنے بھائی منوج کمار کی کار کردگی سے روسناش کراتے ہوئے کہا کہ یوم بہار کے موقع پر 24 مارچ کو پٹنہ کے مونا سنیما میں دن کے 12 بجے سے 3 بجے تک منوج کمار کی اداکاری پر مبنی فلم ’دی لپسٹک بوائے ‘کی نمائش ہو گی۔ اس فلم میں منوج کمار نے کافی بہتر کردار ادا کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہار کے لئے فخر کی بات ہے۔ یہاں کے بچے بہت ہی ٹیلنٹڈ ہیں، ضرورت ہے انہیں بہتر پلیٹ فارم ملنے کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ منوج کمار جیسے نو جوانوں کی ترقی کے لیے حکومت بہار کوشاں ہے۔ اس موقع پر ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور نے بھی منوج کمار کو بہتر کارکردگی کے لئے مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یو این آئی