ریاست بہار کے کیمور ضلع کے بھبھوا شہر میں واقع ڈی اے وی اسکول میں دو طالب علموں کے مابین امتحان کے دوران سوالات کے جوابات نہیں دکھانے پر جم کر مارپیٹ ہوئی، جس میں صفدر نامی طالب علم معمولی طور پر زخمی ہو گیا۔
زخمی طالب علم نے اپنے ہی ہم جماعت پرنس کمار کے خلاف مارپیٹ کا الزام عائد کیا ہے اور قریب دو درجن سے زاٸد نامعلوم دیگر طلبہ پر ایف آٸ آر درج کرواتے ہوئے تحفظ کی مانگ کی۔
اطلاع کے مطابق بھبھوا کے اجاری سکٹھی گاٶں کا رہاٸشی طالب علم محمد صفدر خان بھبھوا شہر میں واقع ڈی اے وی اسکول میں دسویں کا طالب علم ہے۔ سی بی ایس ای کے پری بورڈ امتحان کے دوران موکری گاٶں کا رہاٸشی طالب علم پرنس کمار کے مابین سوالات کے جوابات دکھانے اور نہ دکھانے کو لیکر دونوں طلبہ میں تو تو میں ہوگیا۔ اس کے بعد پرنس کمار نے فون کر باہر سے قریب دو درجن طلبا کو بلا لیا اور امتحان ختم ہونے کے بعد پرنس کمار اور اسکے حامیوں نے مل کر صفدر کے ساتھ تشدد کیا۔حالانکہ موقع پر موجود دیگر طلبا نے صفدر کو بچا لیا، اس مارپیٹ میں صفدر کو معمولی چوٹ بھی آئی ہے۔
واضح رہے کہ بھبھوا کے پراٸیوٹ اسکولوں میں طالب علم کے مابین آپسی رنجش بالادستی کو لیکر ہمیشہ گٹ بازی کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔ جس میں کٸ بار مارپیٹ کے واقعات بھی سامنے آچکے ہیں۔