ETV Bharat / state

دربھنگہ کا جالے اسمبلی حلقہ کیوں ہے آج کل موضوع بحث؟

بہار اسمبلی انتخابات میں فتح حاصل کرنے کے لیے تمام پارٹیاں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں لیکن ریاست میں ایک اسمبلی حلقہ ایسا بھی ہے جہاں کے امیدوار ہی عام و خاص کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔

image
image
author img

By

Published : Oct 31, 2020, 11:40 AM IST

بہار اسمبلی انتخابات کے دوران ریاست کی تمام سیٹوں میں سے ضلع دربھنگہ کی جالے سیٹ سب سے ہاٹ مانی جارہی ہے کیونکہ اس سیٹ پر کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

جالے حلقہ اسمبلی سے علی گڑھ طلبأ یونین کے سابق صدر مشکور احمد عثمانی کو کانگریس نے بطور امیدوار کھڑا کیا ہے جبکہ بی جے پی کے موجودہ رکن اسمبلی جبیش کمار کو پارٹی نے اس بار بھی ٹکٹ دیا ہے۔

ضلع دربھنگہ کی جالے سیٹ

واضح رہے کہ مشکور احمد عثمانی جب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے تب ان پر بانی پاکستان محمد علی جناح کی تصویر اپنے کمرے میں رکھنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

اس بات کو لے کر بی جے پی ہر بار ان پر نکتہ چینی کرتے رہتی ہے اور ان پر جناح نظریات کا حامل ہونے کا بھی الزام لگاتے رہتی ہے۔

مشکور احمد عثمانی جب سے انتخابی میدان میں اترے ہیں تب ہی جالے حلقہ اسمبلی پوری ریاست میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

اس تعلق سے بی جے پی کے موجودہ رکن اسمبلی جبیش کمار کا کہنا ہے کہ عثمانی ان کی برابری کے نہیں ہیں اور سات نومبر کو عوام یہ بات ثابت کردے گی۔

واضح رہے کہ جالے حلقہ اسمبلی ایک ایسی سیٹ رہی ہے جہاں سے تقریباً سبھی پہچان والی پارٹیوں کے امیدواروں نے فتح حاصل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.