پٹنہ: اے آئی ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی اختر الایمان نے پریس ریلیز میں کہا کہ مورخہ 12 فروری 2220 کو بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن کے مکتوب نمبر،520 کے ذریعہ 182 اردو مترجم کو کامیاب قرار دے کر لیٹر جاری کیا گیا اور 3/4 مارچ 2022 کو تمام امیدواروں کی کونسلنگ بھی کی گئی اور دو چار کو چھوڑ کر سب کو درست قرار دیا گیا اور کوئی اعتراض نہیں کیا گیا اور نہ ہی مزید کوئی کاغذ مانگا گیا جس کی وجہ سے سارے امیدوار مطمئن تھے کہ انہیں ملازمت مل گئی ہے لیکن مورخہ 26 اپریل 2022 کو بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن نے غیر متوقع طور پر اپنے مکتوب نمبر 1547 کے ذریعہ مزید 308 اردو امیدواروں کو 13/14/12 مئی 2022 کونسلنگ کے لیے بلایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ معتبر ذرائع سے اطلاع ملی کے پہلی لسٹ کے تقریباً ایک سو امیدواروں کی بحالی کو مسترد کردیا گیا اور اس کی کوئی وجہ نا تو اخبار میں دی گئی نہ امیدوار کو بتائی گئی نہ ہی کمیشن کے ویب سائٹ پر ڈالا گیا۔ Fear of corruption in restoration of Urdu translator in Bihar: Akhtar Iman اختر الایمان نے کہا کہ بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن نے 3 جون 2022 کو اپنے مکتوب نمبر 2099 کے ذریعہ 149 کامیاب اردو ٹرانسلیٹر کی فہرست جاری کی جب کہ 182 اردو مترجمین کے عہدے پر بحالی کی جانی ہے آخر 33 امیدواروں کی لسٹ کیوں نہیں شائع کی گئی؟ یہ ایک بڑا سوال ہے؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ کمیشن کس ضابطے کے تحت امیدواروں کو کامیاب اور ناکام قرار دے رہا ہے وہ اپنی پالیسی اور پیمانہ کیوں نہیں ظاہر کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:
اختر الایمان نے کہا کہ جس انداز سے بحالی کی کارروائی کی جا رہی ہے اس میں شفافیت نظر نہیں آتی ہے۔ بعض امیدواروں نے ان سے مل کر بتایا کہ میرا نام پہلی میرٹ لسٹ میں شامل ہے اور میں نے سارے کاغذات بھی پیش کر دیے ہیں اس کے باوجود میرا نام بلا وجہ بتائے کامیاب امیدواروں کی لسٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اردو کونسل ہند کے ناظم اعلی ڈاکٹر اسلم جاوداں نے بھی مجھ سے مل کر اسٹاف سلیکشن کمیشن کے بحالی کے طور طریقے میں شفافیت پر سوال کھڑا کیا ہے۔
انہوں نے اسلم جاوداں کے مطابق دعوی کیا کہ ڈاکٹر عشرت صبوحی پہلی لسٹ میں کامیاب قرار دی گئیں ان کے سارے کاغذات بھی درست پائے گئے لیکن دوسری لسٹ نکال کر ان کو ناکام قرار دے دیا گیا۔ اسی طرح سے محمد افروز نہال کو دوسری لسٹ کے ذریعے کونسلنگ میں بلایا گیا ان کے بھی سارے کاغذات درست تھے لیکن فائنل لسٹ میں ان کا نام نہیں دیا گیا اور نہ کوئی وجہ بتائی گئی۔ اس طرح کے درجنوں معاملات اردو آبادی کو پریشان کئے ہوئے ہیں اور اس میں بے چینی اور مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ Fear of corruption in restoration of Urdu translator in Bihar: Akhtar Iman
انہوں نے کہا نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ اسٹاف سلیکشن کمیشن تمام معاملات کو الجھا کر کورٹ میں پہنچا دینا چاہتا ہے۔تاکہ یہ بحالی رک جائے اور اردو آبادی کے نوجوان بے روزگار رہ جائیں، مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر نے وزیر اعلی بہار سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کی سنگینی اور نزاکت کو سمجھتے ہوئے فوری طور پر اس کی بحالی میں شفافیت کو یقینی بنائیں۔و گرنہ اس کے منفی اثرات سے بچا نہیں جا سکتا ہے۔
یو این آئی۔