اس سلسلے میں مودھو پنچایت کے سابق مکھیا ڈاکٹر شکیل احمد کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ اور بلاک انتظامیہ کی وجہ سے اکثر سرکاری اسکیموں کی جانکاری عوام تک نہیں پہنچ پاتی ہے۔ ہونا یہ چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اسکیموں کی جانکاری پہونچے تاکہ ہر عام و خاص سے فیضیاب ہو سکیں۔
ان کے مخالف نمائندہ مکھیا ضیاالرحمٰن کا کہنا ہےکہ سرکاری اسکیموں کی جانکاری گھر گھر پہنچائی جاتی ہے۔ہماری طرف سے کوئی لاپرواہی برتی نہیں جاتی، ہاں اگر جاننے کے باوجود بھی کوئی اسکیم کے لیے عرضی نہیں دیتے ہیں تو اس کےلیے وہ خود ذمہ دار ہیں۔
کسان صلاح کار گوپال یادو کا کہنا ہےکہ اس وقت حکومت ہند کی جانب سے سبھی کسانوں کو 6 ہزار کی مالی مدد دی جا رہی ہے۔ اس اسکیم کی جانکاری نکر ناٹک، چوپال و دیگرذرائع سے لوگوں تک پہنچائی جا رہی ہے۔
کسانوں کو حکومت کی جانب سے ملنے والی سہولیات سے آگاہ کرانے اور کھیتی باڑی سے متعلق اہم جانکاری فراہم کرانے کے لیے ہر پنچایت میں کسان صلاح کار منتخب کئے گئے ہیں۔