ETV Bharat / state

کیمور: اغوا شدہ کسان کی لاش برآمد - کسان اکھیلیش کمار

ضلع کیمور کے موہنیاں کے بریج موضع میں یکم ستمبر کو ایک کسان کا اغوا کرلیا گیا تھا۔

کیمور: اغوا شدہ کسان کی لاش برآمد
کیمور: اغوا شدہ کسان کی لاش برآمد
author img

By

Published : Sep 5, 2020, 7:20 AM IST

موہنیاں تھانہ علاقے کے لہورباری ندی سے موہنیاں پولیس نے اغوا شدہ کسان کی لاش برآمد کی۔ لاش ملنے سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔وہیں پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر بھبھوا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد اہلخانہ کے حوالے کردیا۔

موہنیاں تھانہ کے بریچ موضع کے رہنے والے 55 سالہ کسان اکھیلیش کمار کو یکم ستمبر کی دیر شام پٹنہ موڑ کے پاس سے اغوا کر لیا گیا تھا۔ ان کے اہلخانہ نے مقامی تھانہ میں رپورٹ درج کرائی ۔ساتھ ہی سوشل میڈیا پر بھی لاپتہ اور اغوا کا معاملہ شیٸر کیا گیا تھا۔

کیمور: اغوا شدہ کسان کی لاش برآمد

پولیس اور کسان کے اہلخانہ تلاش میں تھے، کہ اکوڑھی موضع کے پاس لہوباری ندی میں مقامی نوجوانوں کو ایک لاش تیرتی ہوئی دیکھائی دی، جس کے بعد کافی شور شرابہ ہوا، مقامی لوگوں نے اس نامعلوم لاش کی پہچان کی۔

مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع موہنیاں تھانہ افسر کودی، موقع پع تھانہ افسر ادئے بھان سنگھ نے مقامی لوگوں کی مدد سے لاش کو باہر نکلوایا۔ضروری کارروائی کے بعد بھبھوا صدر ہسپتال میں لاش کو بھیج کر پوسٹ مارٹم کرایا اور اہلخانہ کو دے دیا۔

اس سلسلے میں موہنیاں پولیس افسر نے بتایا کہ لاش ندی سے برآمد کی گئی ہے اور پوسٹ مارٹم کے لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاش کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ملزمین نے پہلے مارا پیٹا پھر قتل کیا اور ندی میں پھینک دیا۔

متوفی کے جسم پر زخم تھے۔ قتل کے بعد کسان کی لاش ندی میں پھینک دی گئی ۔ ، اہلخانہ نے بتایا کہ اکھلیش گھر پر کھانے کے بعد این ایچ 2 شاہرا پر ٹہلنے گئے تھے۔ تبھی لاپتہ ہو گئے ۔ جب اس کے موبائل پر فون لگایا گیا تو فون سوئچ آف بتارہا تھا ۔ اس کے بعد موہنیاں تھانہ میں اغوا کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔ کنبہ نے قتل ہونے کا امکان ظاہر کیا اور ملزمین کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.