ریاست بہار کے ضلع سمستی پور کے مکتا پورمیں ایک کسان نے اپنی گوبی کی لہلہاتی فصل پر ٹریکٹر چلا دیا۔ تفصیل کے مطابق فصل کی مناسب قیمت نہ ملنے ہر ناراض کسان اوم پرکاش نے کئی بیگھے میں پھیلی گوبی کی فصل پر ٹریکٹر چلادیا۔
ناراض کسان اوم پرکاش نے اس بابت بتا یا کہ' انہیں فصل تیار کرنے میں 4 ہزار روپے فی کٹھے پر خرچ آیا ہے لیکن بازار میں محض 1 روپے گوبی بیچنا مشکل ہو رہاہے۔
کسان نے مزید بتایا کہ پہلے کھیت میں لگی گوبی کو مزدوروں کی مدد سے کٹوانا پڑتا ہے پھر اسے بوری میں پیک کرانا ہوتا ہے، پیکنگ کے بعد ٹھیلے یا گاڑی کی مدد سے اسے منڈی تک لے جانا پڑتاہے، ان ساری کوششوں کے بعد منڈی میں ایک روپے فی کلو کے حساب سے دکاندار اسے خرید رہے ہیں۔ مناسب قیمت نہ ملنے پر مجبورا کسان کو اپنی فصل پر ٹریکٹر چلانا پڑا۔
مزید پڑھیں: بہار: موسم کے موافق زراعت پروگرام کا آغاز
مناسب قمیت نہ ملنے کے سسب کسان کے فصل کو تباہ کرنے کی خبرجب مرکزی وزیر روی شنکر پرشاد کو ملی تب انہوں نے کامرس سروس سینٹر کو اس بابت مطلع کیا اور انہیں ہدایت دی کہ کسانوں کا تعاون کیا جائے اور مناسب قیمت میں ان کی فصل کی خریداری کی جائے، جس کے بعد مرکزی سروس سینٹر نے دس گنی قمیت پر کسانوں سے فصل خریدے۔