ETV Bharat / state

ضلع پریشد کے چیئرمین کے لیے سیاسی سرگرمیاں تیز - کشن گنج نو منتخب ضلع پریشد

ریاست بہار کے ضلع کشن گنج میں ضلع پریشد کے چیئرمین کے عہدے کے لیے سیاسی سرگرمیاں کافی بڑھ گئی ہیں۔

فرحت فاطمہ، نو منتخب ضلع پریشد
author img

By

Published : Sep 21, 2019, 6:02 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 11:56 AM IST

چند روز قبل یعنی 17 ستمبر کو ڈسٹرکٹ کونسلرز کی حمایت سے فرحت فاطمہ ضلع پریشد کی چیئرپرسن منتخب ہوئی ہیں، ان سے قبل سابق چیئرمین فیاض عالم کی اہلیہ رقیہ بیگم اس عہدے پر فائض تھیں لیکن ڈسٹرکٹ کونسلرز نے اپنی حمایت واپس لے لی اور متحد ہوکر کشن گنج کی سیاست میں سرگرم شخصیت سرور عالم کی اہلیہ و ڈسٹرکٹ کونسلر فرحت فاطمہ کے حق میں ووٹ دیا۔

فرحت فاطمہ، نو منتخب ضلع پریشد
فرحت فاطمہ، نو منتخب ضلع پریشد

ذرائع کے مطابق رقیہ بیگم کے شوہر و سابق ضلع پریشد فیاض عالم نے پریس کانفرنس کرکے فرحت فاطمہ کی عمر کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں ضلع پریشد کے عہدے کے لیے نا اہل قرار دیا۔

سابق ضلع پریشد رقیہ بیگم شوہر فیاض عالم کے ہمراہ ہ

فیاض عالم کا دعویٰ ہےکہ نومنتخب ضلع پریشد فرحت فاطمہ کی عمر 21 سال سے کم ہے جبکہ اس عہدے کے لیے 21سال کا ہونا لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس متعلق تحریری شکایت ضلع انتظامیہ کو پیش کرچکے ہیں۔

دوسری جانب فرحت فاطمہ کے شوہر سرور عالم کا کہنا ہے کہ نومنتخب ضلع پریشد پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے رقیہ بیگم کے شوہر و سابق ضلع پریشد فیاض عالم کے خلاف الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ یہ سب حرکتیں کرسی جانے کے غم میں کر رہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'اگر ہم غلط ہیں تو ضلع انتظامیہ ہمارے خلاف سخت قدم اٹھائے۔'

غور طلب ہے کہ رواں مہینے 17 ستمبر کو چئیرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب میں فرحت فاطمہ کو چئیرمین اور سائرا بانو کو وائس چیئرمین کے عہدے پر کامیابی ملی تھی۔ اس سے قبل رقیہ بیگم چئیرمین اور قمرالہدی وائس چئیرمین کے عہدے پر فائز تھیں۔

قابل ذکر ہے کہ چئیرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب میں صرف ڈسٹرکٹ کونسلرز کو ہی ووٹ کرنے کا حق حاصل ہے۔اور مذکورہ دونوں عہدوں پر فائض اشخاص کا بھی ڈسٹرکٹ کونسلر ہونا لازمی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 11:56 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.