ETV Bharat / state

Sham e Ghazal in Patna:طلعت عزیز نے کیا ’شام غزل‘ میں حاضرین کو مخمور - معروف غزل سرا اور گلوکار طلعت عزیز

معروف غزل سرا اور گلوکار طلعت عزیز نے اپنی مخملی آواز میں شری کرشن میموریل ہال، پٹنہ میں شائقین کو مخمور کر دیا۔ Famous Ghazal Singer Talat Aziz Performance during Sham e Ghazal in Patna

طلعت عزیز نے کیا ’شام غزل‘ میں حاضرین کو مخمور

author img

By

Published : Sep 12, 2022, 11:46 AM IST

پٹنہ: گورنمنٹ اردو لائبریری کے زیر اہتمام ’شام غزل‘ میں معروف غزل سرا طلعت عزیز نے اپنی کئی مشہور غزلیں سنا کر سامعین کو مسحور کر دیا، ’’پھر چھڑی رات بات پھولوں کی، رویوں سے پردہ ہٹاؤ، جب بھی زندگی تمہیں میرے پاس لے آئے، یہ نئے مزاج کا شہر ہے ذرا فاصلے سے ملا کر‘‘ جیسی مشہور غزلوں پر سامعین نے انہیں خوب داد و تحسین پیش کی۔ اس کے علاوہ سامعین کی فرمائش پر بھی طلعت عزیز نے کئی شاندار غزلیں سنائیں۔ Talat Aziz Performance in Patna

طلعت عزیز نے کیا ’شام غزل‘ میں حاضرین کو مخمور

غزل سرائی سے طلعت عزیز نے شہر عظیم آباد کے باشندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ شہر محبت کرنے والوں کا شہر ہے اور اردو محبت کرنے والوں کی زبان ہے، یہاں کے سامعین فنکاروں کی دل سے عزت کرتے ہیں اور ان کے فن کی قدر کرتے ہیں۔‘‘ طلعت نے مزید کہا: ’’ میری خوش نصیبی ہے کہ اس سے قبل بھی میں آتا رہا ہوں، لوگ جس طرح کل مجھے محبت دیتے تھے وہی محبت آج بھی زندہ ہے اور امید کرتا ہوں آگے بھی یہی محبت مجھے آپ لوگوں کی ملتی رہے گی۔‘‘Ghazal Singer Talat Aziz During Sham e Ghazal

غزل سرائی کا دور دیر شب تک چلتا رہا اور لوگ اپنی نشستوں پر ڈٹے رہے، شری کرشن میموریل ہال غزل شائقین سے دیر شب تک بھرا رہا، شام غزل ختم ہونے کے بعد لوگوں نے کہا کہ اس طرح کی محفل عرصہ بعد یہاں لگی ہے جسے وہ سننے آئے ہیں۔ انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کی نشستوں کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.