ETV Bharat / state

کیمور: لاک ڈاؤن کے سبب فیکڑیاں بند، مزدور بے روزگار

author img

By

Published : Jun 9, 2020, 6:06 PM IST

درگاؤتی میں چھوٹے بڑے 850 صنعتیں ہیں، جس میں صرف 650 چاو ل کی رائس ملز ہیں۔ لاک ڈاٶن کے سبب زیادہ تر رائس ملیں خسارے میں چل رہی ہیں۔ مالکان ریاستی حکومت سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے سبب فیکڑیاں بند
لاک ڈاؤن کے سبب فیکڑیاں بند

ریاست بہار کا کیمور ضلع کا درگاؤتی بلاک ایک ایسا بلاک ہے، جو بزنس ہب کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس بلاک میں گورنمنٹ آف بہار کے پورٹل پر کل 800 چھوٹی اور بڑی فیکٹریاں درج ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

ریاستی حکومت نے اب لاک ڈاٶن کے درمیان بڑی تعداد میں آئے تعلیم یافتہ اور غیر تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار دینے کی پہل شروع کر دی ہے۔

فی الحال بڑی تعداد میں فیکٹریاں ضروری سہولیات کی کمی کے وجہ سے بند پڑی ہیں، ساتھ کئی ایسی بھی فیکٹریاں ہیں جو معاشی حالات سے جوجھتے ہوئے دم توڑ چکی ہیں، جو فیکٹریاں چل رہی ہیں ان میں ہزاروں مزدور کام کر رہے ہیں۔

باہر سے آئے مزدوروں کو روزگار دینے کے لئے ضلع انتظامیہ بھی کافی سنجیدہ ہے۔ بند پڑی اور خستہ حال صنعتی اکائیوں کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ کیمور سے کسی بھی شخص کو کام کی تلاش میں باہر نہیں جانا پڑے۔

ضلع میں جو ابھی صنعت ہیں، اس میں خاص طور پر سیمنٹ، تھالی، گلاس، پاٸپ، پلاسٹک، پانی ٹنکی، گریل، سویئاں، ڈالڈہ، بکس، بیکری، آر او واٹر پلانٹ، اینٹ بھٹہ کے علاوہ 650 کے قریب چاول کی ملیں ہیں۔

وہ فیکٹریاں جو چل رہی ہیں ان میں نوجوانوں کو روزگار دینے کے لئے ضلع انتظامیہ نے محکمہ لیبر کے پورٹل پر رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔

یہاں بتادیں کہ لمبے چلے لاک ڈاٶن کے زیادہ تر کمپنیاں خسارے میں ہیں۔

روچی سویا انڈسٹریز لمیٹڈ جو چار سال سے بند ہے، معلوم نہیں کہ یہ کس وجہ سے بند ہے۔ سکیورٹی پر تعینات گارڈ نے بتایا کہ اس کمپنی کو بابا رام دیو کی کمپنی پتنجلی نے خرید لیا ہے، اس میں اب بابا رام دیو کا پروڈکٹ تیار ہوگا۔

تاہم تحریر روچی کمپنی میں ابھی تک کوئی کام شروع نہیں ہوا ہے۔ جس دن کمپنی شروع ہوگی اس وقت ہزاروں مزدوروں کو کام مل سکتا ہے۔

سیکورٹی گارڈ نے بتایا کہ فیکٹری ابھی بند پڑی ہے، تین لاکھ روپئے بجلی کے بل ہر ماہ ادا کرنے پڑتے ہیں۔

لاک ڈاؤن میں بہت ساری کمپنیاں بند تھیں لیکن بجلی کا بل، بینکوں کا سود جاری تھا۔ اب کمپنی کے لوگ بہار حکومت سے التجا کر رہے ہیں کمپنی کی مدد کی جائے۔

امت سالویکس کمپنی کے ایک شخص نے بتایا کہ کمپنی لاک ڈاؤن کی وجہ سے خسارے میں چل رہی ہے۔ کمپنی بند پڑی ہے ابھی تک ہر ماہ 3 لاکھ بجلی کے بل ادا کرنے پڑتے ہیں۔

اس کے علاوہ، لاک ڈاؤن کے دوران بھی بینک سود میں چھوٹ نہیں کر رہے ہیں، انہیں ہر ماہ 13 لاکھ روپیے بطور سود ادا کرنا پڑ رہا ہے۔ ابھی تک حکومت کی طرف سے کوئی امداد نہیں ملی ہے۔

ضلع میں 650 چاول کی ملیں ہیں، جو کام کرتی ہیں لیکن کام کے وقت کورونا کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند ہوگئی ہیں، جس سے بھاری نقصان ہوا ہے۔

ضلع میں پلیٹ گلاس، پائپ پلاسٹک، پائپ اسٹیلز، واٹر ٹینک، گرل، باکس، بیکری سمیت چھوٹی صنعتیں کام کرتی ہیں۔

اگر ضلع کی تمام کمپنیاں صحیح طور پر چلائی گئیں تو مزدوروں کا کام مل جائے گا۔

اس بابت ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر نول کشور چودھری نے بتایا کہ مہاجر مزدور اسکیل ٹیسٹ کے مطابق رجسٹریشن کر محکمہ لیبر ریسورسورس کے پورٹل پر اپلوڈ کیا جا رہا ہے تاکہ آنے والے وقتوں میں وہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق کام حاصل کرسکیں۔ وہ جس علاقے کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں اسی میدان میں انہیں موقع فراہم کیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا کہ ضلع کی تمام کمپنیوں کا فروغ کیا جاٸے گا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے یہ بھی کہا کہ ضلع میں تمام کمپنیوں کو فروغ کے ساتھ مدد بھی فراہم کی جائے گی تاکہ کمپنی چل سکے اور لوگوں کو روزگار ملے۔

اسی دوران ضلع کے صنعت کاروں کا کہنا تھا کہ اگر حکومت، انتظامیہ کوئی پہل کرتی ہے تو اس سمت میں مزید کام کیا جاسکتا ہے۔

اسی دوران صنعت کاروں کا کہنا تھا کہ نئے آنے والوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے اس طرح کا اقدام بہت ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.