ETV Bharat / state

گیا: دھماکہ خیز اشیاء برآمد

بہار کے ضلع گیا کے آبگلہ محلہ سے اے ٹی ایس نے اعجاز کی نشاندہی پراس کے ساتھیوں کے ٹھکانوں سے دھماکہ خیز اشیاء برآمد کی ہے۔

بم بنانے کے آلات برآمد
author img

By

Published : Aug 30, 2019, 7:53 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 9:38 PM IST

گذشتہ روز گرفتار مبینہ شدت پسند اعجاز کی نشاندہی پراس کے ساتھی عارف انصاری کی گرفتاری کے لیے اے ٹی ایس نے کئی جگہ پر چھاپے ماری کر کے ٹائمر کلاک، امونیم نائٹریٹ، جلیٹین راڈ اور تار برامد کیے جس کی تصدیق وزیر گنج ڈی ایس پی نے کی ہے

بتایا جا رہا ہے کہ اعجاز کا ساتھی 27 اگست سے ہی فرارہے۔

بم بنانے کے آلات برآمد۔ویڈیو
چھاپہ ماری میں نظام کالونی میں کرائے کے مکان میں رہنے والے مالدہ بنگال کے فہد کو بھی اے ٹی ایس اور ضلع پولیس نے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کرکے چھوڑ دیا ہے۔

فہد نے بتایا کہ 'پولیس اس کے کمرے پرگئی تھی اور کہا کہ بچہ چوری کی افواہ تیزی سے پھیلی ہے۔ پھیری کرنے والوں کونشانہ بنایا جا رہا ہے، اس لیے پھیری کا کام ابھی بند کردو اس کے بعد پولیس تھانہ لے کر گئی جہاں اعجاز اور عارف انصاری سے متعلق اس پوچھ گچھ کی گئی۔'

فہد نے پولیس کو بتایا کہ 'اعجاز اور عارف دونوں اس کے یہاں سے کپڑے لے کرجاتے تھے۔ عارف کہاں رہتا ہے اس کی جانکاری اسے نہیں ہے۔'

پولیس نے فہد کا کھاتہ اور ڈائری کے ساتھ پورے گھر کی تلاشی لی۔

Intro:بہار کے ضلع گیا کے آبگلہ محلہ سے پولیس نے گرفتار مبینہ شدت پسند اعجاز کی نشاندہی پراسکے ساتھیوں کے ٹھکانے سے اے ٹی ایس اور ضلع پولیس نے دھماکہ خیزمواد کوبرآمد کیا ہے ، اعجاز کی گرفتاری کے بعد سے اسکے ساتھی فرار ہیں ، پولیس کو عارف انصاری اور محمدموتی کی تلاش ہے ، تادم تحریر کئی خفیہ مقامات پر اے ٹی ایس کی چھاپہ ماری جاری ہے Body:بہار اے ٹی ایس نے گیا کے آبگلہ سے کچھ مشکوک سامان برآمد کیا ہے ۔اے ٹی ایس نے گزشتہ روز گرفتار مبینہ شدت پسند اعجاز کی نشاندہی پر چھاپہ ماری جمعہ کو کی ہے ۔ذرائع کے مطابق اعجاز کاساتھی عارف انصاری کی گرفتاری کے لئے اے ٹی ایس نے چھاپہ ماری کیاتھا ،جہاں سے پولیس نے بم بنانے کا سامان برآمد کیا ہے۔ جس میں ٹائمر کلاک ، امونیم نائٹریٹ ، جیلیٹن راڈ ، تار شامل ہیں۔بتایاجارہاہے کہ اعجاز کاساتھی جسکی تلاش اے ٹی ایس کو ہے وہ اعجاز گرفتاری کے دوسرے دن 27 اگست سے ہی فرارہے ۔ وزیرگنج ڈی ایس پی گھورن منڈل نے چھاپہ ماری اور برآمدگی کی تصدیق کی ہے ۔
چھاپہ ماری میں آبگلہ کے نظام کالونی میں کرایہ کے مکان میں رہنے والا مالدہ بنگال کے فہد کو بھی اے ٹی ایس اور ضلع پولیس نے حراست میں لیاتھا جسے پوچھ تاچھ کے بعد چھوڑ دیاگیا ہے ۔فہد نے بتایا کہ پولیس اسکے روم پرآئی تھی ۔اس سے کہاگیا کہ بچہ چوری کی افواہ تیزی سے پھیلی ہوئی ہے ، پھیری کرنے والوں کونشانہ بنایاجارہاہے ، ابھی پھیری کاکام بند کردو اور اسکے بعد تھانہ لیکر گئی ، جہاں پولیس نے اعجاز اور عارف انصاری کے متعلق پوچھ تاچھ کیا ۔فہد نے بتایاکہ وہ کپڑے کا تھوک تاجر ہے ۔پھیری کرنے والوں کو کپڑے فروخت کے لئے دیتاہے ۔اعجاز اور عارف دونوں اسکے یہاں سے کپڑے لیکرجاتے تھے ۔عارف کہاں رہتا ہے اسکی جانکاری اسے نہیں ہے ۔پولیس نے اس سے کھاتہ اور ڈائری وغیرہ لیکر گئی تھی ۔بعد میں کھاتہ اور ڈائری کوپولیس نے واپس کردیاہے ۔فہد نے کہاکہ اسکے یہاں سے کھاتہ ڈائری کے علاوہ پولیس کچھ لیکر نہیں گئی ہے اور نہ ہی یہاں سے کچھ برآمد ہواہے ۔پورے گھر کوپولیس نے سرچ کیا تھا
اے ٹی ایس بہار اور بنگال کی ایس ٹی ایف کی ٹیم گیا میں کیمپ کئے ہوئے ہے Conclusion:دھماکہ خیز مواد عارف کے روم سے برآمد ہونے کی خبر ہے ۔خیال ہوکہ گزشتہ 26 اگست کی رات کو بنگال کی ایس ٹی ایف نے مانپور کے پٹھان ٹولی سے مبینہ شدت پسند اعجاز کوگرفتار کیاتھا ۔اعجاز کے خلاف کولکاتا میں دہشت گردانہ واردات اور بم بلاسٹ کرنے کے مقدمات درج ہیں ، اعجاز گیا میں اپنی شناخت چھپا کررہتاتھا ، اسکی نشاندہی پر اسکے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری کی جارہی ہے
Last Updated : Sep 28, 2019, 9:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.