کوبرا 205 بٹالین کے کمانڈینٹ دلیپ شری واستو نے یہاں بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران کوبرا کے جوانوں نے چکنوا پہاڑ کے تل ہٹی سے دھماکہ خیز اشیاء برآمد کی ہے جس میں 12 کیلو کا تین طاقت ور آئی ای ڈی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ اس کے علاوہ موقع سے کثیر مقدار میں جلیٹن، لوہے کے پلیٹ اور 25 بوتل سیال مادہ برآمد کیا گیا ہے۔ ان کا آئی ای ڈی بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔
شری واستو نے بتایا کہ نکسلیوں کے ذریعہ کسی بڑی واردات کو انجام دینے کے مقصد سے ان دھماکہ خیز اشیاء کو جنگل میں چھپا کر رکھا گیا تھا جسے وقت رہتے سرچ آپریشن کے دوران کوبرا کے جوانوں نے برآمد کر لیا ہے۔ طاقت ور آئی ای ڈی کو دھماکہ کر کے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔