ETV Bharat / state

بھاگلپور میں زچہ، بچے کی دیکھ بھال کیسے کریں کے عنوان پر سیمنار منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 2, 2023, 9:12 PM IST

ڈاکٹروں کی قومی سطح کی تنظیم پاکسی کے تحت ریاست بہار کے بھاگلپور شہر میں "زچہ، بچے کی دیکھ بھال کیسے کریں" کے عنوان پر ایک سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں ریاست و بیرون ریاست کے گائنکولاجسٹ نے شرکت کی اور ملک میں حمل یا زچگی کے دوران ماؤں اور نوزائدہ کی ہونے والی شرح اموات میں کمی کیسے لائے جائے اس پر ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔Expert Gynecologists

بھاگلپور میں زچہ، بچے کی دیکھ بھال کیسے کریں کے عنوان پر ایک سیمنار کا انعقاد

بھاگلپور:ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں منعقدہ پروگرام میں بیرون ریاست سے آئے سوسائٹی کے ارکان کا خیر مقدم کیا گیا اور نئی نسل کے ڈاکٹروں کو معلومات فراہم کی گئی کہ وہ کس طرح شرح اموات میں کمی لانے میں اپنا تعاون دے سکتے ہیں۔

بھاگلپور شہر کی معروف گائنکالوجسٹ ورشا سنہا نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی عورتیں اپنے کھانے پینے کا خیال نہیں رکھتی ساتھ ہی جسمانی ورزش پر بہت کم توجہ دیتی ہیں یہی وجہ ہے کہ نارمل ڈلیوری کے بجائے ڈاکٹروں کو سجیرین کا سہارا لینا پڑتا ہے۔

اس کریٹیکل کیئر کانفرنس میں نیپال کے علاوہ دیگر ممالک کے امراض نسواں کے ماہرین نے شرکت کی اور کریٹیکل کیئر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آبسٹریکٹ سوسائٹی بھاگلپور کی صدر ریکھا جھا نے کہا کہ عورتوں میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ (کیونکہ بیداری نہ ہونے کی سے حاملہ عورتوں کو انیمیا یعنی خون کی کمی ہوجاتی ہے، خون کی کمی کے باعث کئی طرح کی بیماریاں ہوتی ہیں اور عورتوں کی موت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:'لوگوں کی لاپرواہی سے کڈنی کی بیماری بڑھ رہی ہے'

انہوںنے کہاکہ لہذا اگر عورتیں بیدار ہوں گی اور اپنے جسم میں خون کی کمی نہیں ہونے دیں گی تو بیماری سے بچا جا سکے گا۔ اس لیے ان کی تنظیم گاؤں گاؤں اور شہر در شہر بیداری مہم چلا رہی ہیں۔ کیونکہ بہار میں زچگی کے دوران شہر اموات دیگر ریاستوں کے مقابلے زیادہ ہے جس میں کمی لانے کی ضرورت ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.