ETV Bharat / state

بہار میں آن لائن تعلیم میں توسیع - ONLINE EDUCATION IN BIHAR

ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے آن لائن تعلیم میں توسیع کا مشورہ دیا ہے۔

ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار
ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار
author img

By

Published : May 21, 2020, 8:16 PM IST

اب بہار میں مڈل اسکول کے بچوں کو آن لائن تعلیم دینے کا فیصلہ حکومت نے کیا ہے۔

درجہ اول سے درجہ پنجم تک کے بچوں کو دوردرشن کے ذریعہ تعلیم دی جائے گی.

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے محکمہ تعلیم کو اس تعلق سے تیاری کرنے کی ہدایت دی ہے.

حکومت بہار نے درجہ اول سے درجہ پنجم تک کے بچوں کے لئے آن لائن تعلیمی نظام کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سبھی کلاس کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرایا جا سکے.

محکمہ تعلیم کو اس تعلق سے تمام طرح کی تیاری کرنے کی ہدایت وزیراعلیٰ نتیش کمار نے دی ہے۔

وزیراعلیٰ نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت تک کے طلباء کو ای-کنٹینٹ کی ذریعہ جس طرح تعلیم دی جاتی ہے۔

اسی طرح پرائمری تعلیم کے لئے بچوں کو ٹیلیویژن کے ذریعہ تعلیم دینے کانظم کریں۔

وزیراعلیٰ نے مرکزی حکومت کے ذریعہ اعلان شدہ مالی پیکیج پر بہار کے متعلق جائزہ مٹنگ کے دوران افسران کو ہدایت دی ہے۔

اس دوران یہ فیصلہ ہوا کہ ہر کلاس کی کتابوں کو ڈیزیٹائز کر ویبسائٹ پر مہیا کرایا جائے گا تاکہ طلباء اور طالبات کو تعلیم میں سہولت ہو۔

ڈی ڈی بہار کے ذریعہ ہر کلاس کے لئے دی جانے والی تعلیم کے اوقات میں توسیع کرنے کے لئے ڈی ڈی بہار سے رابطہ کرنے کی ہدایت وزیراعلیٰ نے افسران کو دی ہے۔

انہوں نے محکمہ تعلیم کو اپنی سطح سے طلباء وطالبات کو آن لائن تعلیم مہیا کرانے کے لئے ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری آر کے محاجن نے کہا ہے کہ درجہ اول سے درجہ پنجم تک کے لئے ای-کنٹینٹ 31 مئی تک تیار کر لیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.