ریاست بہار کے ضلع کیمور میں نوکری کے لیے منتخب ہونے کے بعد بھی حکومت کی جانب سے تعاون نہیں کرائے جانے سے ناراض اکزکیوٹیو اسسٹنٹ نے آج ڈی ایم کیمور سے ملکر خود کشی کی دھمکی دی ہے۔
ڈی ایم سے ملنے والے دفد کے لوگوں نے لاپرواہی کا الزام عاٸد کرتے ہوۓ کہا کہ کیمور میں اکزکیوٹیو اسسٹنٹ عہدہ کے لیے کیمور ضلع انتظامیہ کی جانب سے قریب چار سال قبل منتخب کیا گیا تھا، لیکن آج تک کنٹریبیوشن نہیں کرایا گیا۔
وفد میں شامل لوگوں نے بتایا کی سن 2015 میں اس عہدہ کی بحالی نکالی گئی اور امتحان کے بعد کل 466 لوگوں کو اس کے لیے منتخب کیا گیا۔ جس میں 200 لوگوں کی جواٸننگ کرادی گئی اور دو سو 66 لوگوں کی جواٸننگ نہیں کراٸ گئی۔
مزید پڑھیں: حکومت بہار نے اپنے عہد کے چار بڑے ادباء کو خراج عقیدت پیش کیا
قریب چار سال کا وقفہ کے بعد اس درمیان اکزکیوٹیو اسسٹنٹ کے لوگ سبھی کا دروازہ کھٹکھٹا چکے ہیں، لیکن کوئی سننے کو تیار نہیں ہیں۔ایسے میں نوکری کی آس میں بیٹھے اکزکیوٹو اسسٹنٹ نے خودکشی کی دھمکی دی۔