ETV Bharat / state

Singer Kaif Khan گیا: نکسل علاقے کی سریلی آواز سے روبرو ہوگی دنیا - gaya news

ریاست بہار کے ضلع گیا کا ایک لڑکا ٹی وی شو میں اپنے گانوں سے جلوہ بکھیرے گا۔ ضلع کے انتہائی نکسل متاثرہ علاقہ امام گنج کے شیوا بطیسا گاوں سے نکل کر وہ نوجوان ممبئی تک جا پہنچا ہے۔ اس کی آواز کا ہر کوئی دیوانہ ہورہا ہے۔ Singer Kaif Khan Got Success in Many Shows

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 3, 2023, 11:15 AM IST

Updated : Sep 4, 2023, 9:18 AM IST

Singer Kaif Khan

گیا: بہار کے ضلع گیا کا وہ علاقہ جو کبھی نکسل کے ساتھ جرائم کی وجہ سے سرخیوں میں ہوتا تھا۔ جہاں آئے دنوں گولیوں کی تڑتڑاہٹ سنائی دیتی، تاہم آج اس علاقے میں موسیقی کی ایک سریلی آواز کی گونج اور چرچا ہے، ایک 18 برس کا لڑکا اپنی سریلی آواز سے ان ذہنوں کو پرسکون کرنے میں لگا ہے جن کی سماعتوں نے برسوں گولیوں کی آواز سنی تھی، ہم بات کررہے ہیں ضلع ہیڈ کوارٹر سے قریب سو کلو میٹر دور کوٹھی تھانہ کے ماتحت شیوا بطیسا گاوں کی، جہاں کے باشندہ محبوب علی خان کے چھوٹے بیٹے کیف خان نے اپنی سریلی آواز سے ایک الگ سماں باندھ دیا ہے۔ کیف خان نکسلی علاقے سے نکل کر ایک ٹی وی کے معروف ریلٹی شو تک جا پہنچے ہیں۔ ایک چھوٹے سے گاوں سے نکل کر کیف خان ممبئی میں اپنے ہنر کا جلوہ بکھریں گے، کیف کا سلیکشن ایک ریالٹی شو 2023 کے ٹاپ 30 میں ہوا ہے۔ اب ان کی آواز کا دیوانہ ہر کوئی بن رہا ہے۔

نکسل علاقے کی سریلی آواز سے روبرو ہوگی دنیا
گیا :نکسل علاقے کی سریلی آواز سے روبرو ہوگی دنیا

مشکل بھرا رہا ان کا سفر

پچھڑے گاوں سے نکل کر کامیابی کی راہیں طے کرنا آسان نہیں تھا باوجود کہ وہ اپنی محنت و لگن اور والدین کے اعتماد اور تعاون سے آگے بڑھے ہیں۔ چونکہ ضلع میں فنکاروں کے ہنر کو نکھارنے کے لیے کوئی معقول سہولت فراہم نہیں ہے۔ اس وجہ سے کیف کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،کیف خان اس شو سے پہلے بھی وہ کئی مقابلہ جاتی پروگرام کے حصہ بنے اور کامیاب ہوئے ہیں، بہار اسٹیٹ سطح کے ایک شو میں وہ فرسٹ آئے اور اُنہوں نے اس پروگرام کے ونر کا خطاب جیتا تھا۔

اسٹیج شو، قوالی، صوفیانہ کلام کی محفلوں مِیں بھی اپنی پیش کش سے سامعین کو موسیقی کا دیوانہ بناتے ہیں، چونکہ جس علاقے سے ان کا تعلق ہے وہاں موسیقی کی باریکیوں کی تربیت حاصل کرنے کی کوئی سہولت دستیاب نہیں ہے۔ اس وجہ انہوں نے موسیقی کی تربیت پٹنہ سے حاصل کی۔ 12 برس کی عمر سے ہی کیف گانا گانے لگے تھے۔ پہلی بار سنہ 2017 میں ایک ٹی وی کے شو میں انہوں نے گایا اور ٹاپ 40 میں جگہ بنائی۔ اس کے بعد گھروالوں کی امید ان سے مزید بڑھ گئی اور انہیں موسیقی کی باریکیوں کو سکھوانے کے لیے پٹنہ بھیج دیا۔

کیف خان کے والد محبوب علی خان نے بتایا کہ جب انہوں نے گانے کے پیچھے ان کی دیوانگی دیکھی اور آواز سنتا تو دل مچل جاتا۔ لیکن گاوں اور ضلع میں سیکھنے کی کوئی جگہ نہیں تھی۔ اس وقت ان کے گھر میں ٹی وی بھی نہیں تھی کہ انہیں پروگراموں کے تعلق سے جانکاری حاصل ہو، لیکن بعد میں کسی طرح ان کو ایک شو کا پتہ چلا تو وہ آڈیشن کے لیے کلکتہ لیکر گئے جہاں ایک ٹی وی کے شوکے لیے ان کا انتخاب ہوا اور وہیں اس شو کے جج جو پٹنہ کے رہنے والے تھے۔ انہوں نے اپنے پاس پٹنہ بھیج کر گانے کی تربیت دلوانے کی بات کہی۔ جس کے بعد کیف کو پٹنہ میں ان کی کوچنگ میں داخلہ دلوایا اور ہفتہ میں دو دن یہ گاوں سے پٹنہ دو سو کلو میٹر کا سفر طے کرکے پہنچتے تھے۔ پٹنہ میں تربیت حاصل کرنے کے بعد ان کی پرفارمنس مزید اچھی ہوگئی اور یہی وجہ ہے کہ بہار سطح کے مقابلے میں کامیاب ہوئے اور 2019 میں ایک ٹی وی شو میں سکنڈ رہے۔

نکسل زدہ علاقوں سے نکلنے لگے ہیں فنکار

گیا ضلع کے کئی علاقے نکسل زدہ رہے ہیں۔ ان میں ایک ضلع کا امام گنج کا علاقہ بھی ہے۔ حالانکہ بہار حکومت اور مرکزی حکومت کی پالیسیوں اور منصوبوں اور پولیس کی کاروائی کے سبب ان علاقوں میں بھی نکسل برائے نام ہی رہ گیا ہے۔ گاؤں دیہاتوں کو جوڑنے والی سڑکیں پختہ ہو چکی ہیں۔ کئی بنیادی سہولیات کی دستیابی کی وجہ سے اب ان علاقوں کے ہنر مند نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد الگ الگ شعبے میں نمایاں کارکردگی پیش کر رہی ہے۔

ایک وقت تھا 90 کی دہائی سے قریب 2005 تک ایسا ماحول تھا کہ ان علاقوں سے نکسلی واردات، مجرمانہ واردات کی ہی چرچہ اور سرخیاں ہوتی تھیں لیکن اب حالات پہلے کی بہ نسبت بے حد اچھے اور خوشگوار ماحول پیدا ہو چکے ہیں۔ جس کے سبب تعلیم و تربیت کے ساتھ فنکارانہ صلاحیتوں کا بھی بھنڈار نکل رہا ہے۔ ڈاکٹر انجنئیر وکلاء صحافی آفیسرز پولیس سمیت اب فنکار اور ہر شعبے میں اس علاقے کے نوجوان کامیابی کا پرچم بلند کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: وکی یادو نے موٹر سائیکل کی چوری کو روکنے کے لیے آلہ تیار کیا

کیف خان کے علاوہ کئی اور ہنر مند ہیں جو کسی نا کسی پلیٹ فارم پر اپنی پرفارمنس سے علاقے کا نام روشن کرنے میں لگے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کیف خان نے بتایاکہ اس شو میں قریب نو لاکھ امیدواروں نے حصہ لیا تھا جس میں وہ ٹاپ 30 تک پہنچے۔ ان کے ذریعے گائے ہوئے گانے کی شو کے ججوں نے بھی خوب تعریف کی اور ان کی آواز اور باریکیاں خوب پسند آئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سفر کو مزید آگے بڑھاکر کامیابی کے زینے کو طے کرنا ہے وہ ہر طرح کے گانے گاتے ہیں۔ صوفیانہ کلام کے تعلق سے کہاکہ صوفیانہ کلام پر بھی کئی ایوارڈ سے وہ سرفراز ہوچکے ہیں۔

علاقے کا کریں گے نام روشن

کیف خان نے کہاکہ اب ان کی خواہش ہے کہ وہ بڑے شو میں کامیابی حاصل کریں اور اس سے اپنے علاقہ اور ضلع کا نام روشن کریں۔ اپنے علاقے کی جو پرانی شبیہ ہے اس کو بدل کر موسیقی کے لیے علاقے کا نام معروف اور روشن کردیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین کی دعاوں سے امید ہے کہ وہ ایک دن ضرور شہرت یافتہ گلوکاروں میں سے ایک ہوں گے۔ انہوں نے کہا چونکہ ان کا تعلق دیہی علاقے سے ہے تو پہلے لوگ گانے کو برا سمجھتے تھے۔ والدین سے گاوں گھر کے لوگ کہتے تھے کہ اس کا مستقبل سنواریں، گانے میں کیا رکھا ہے۔ اس سے اس کی زندگی خراب ہوگی۔ طرح طرح کی باتیں ہوتی تھیں لیکن والدین خاموشی کے ساتھ ان کا ساتھ دیتے رہے۔ اب اسی علاقے کے لوگ بھی میری بڑی جیت اور کامیابی کے لیے دعاوں سے نواز رہے ہیں۔ اس لیے ویسے نوجوانوں کو بھی اپنے ہدف سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے جو وہ کرنا چاہتے ہیں۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ اپنی محنت اتنی ہوکہ زمانہ خود بخود آپ کا قائل ہو۔

Last Updated : Sep 4, 2023, 9:18 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.