ETV Bharat / state

کانگریس امیدوار عابد الرحمن سے خصوصی بات چیت - ای ٹی وی بھارت

ارریہ اسمبلی حلقہ سے عظیم اتحاد کے امیدوار و کانگریس کے موجودہ رکن اسمبلی عابدالرحمن نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پانچ برسوں میں ہر حلقہ میں ترقیاتی کام کیے ہیں۔ اگر عوام دوبارہ سے موقع دیتی ہے تو کچھ ادھورے کاموں کو جلد ہی پورا کروں گا۔

exclusive interview with congress candidate abid rehman in araria bihar
کانگریس امیدوار عابدالرحمن سے خصوصی بات چیت
author img

By

Published : Nov 3, 2020, 6:35 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ اسمبلی حلقہ سے عظیم اتحاد کے امیدوار و کانگریس کے موجودہ رکن اسمبلی عابدالرحمن نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پانچ برسوں میں ہر حلقہ میں ترقیاتی کام کیے ہیں۔ سڑک، پل پلیا، دیہی علاقوں میں پینے کے لیے صاف پانی اور بیت الخلا کی تعمیر کرائی ہے۔ مگر بہت ایسے کام باقی رہ گئے ہیں جسے کرنا باقی ہے۔ اگر عوام دوبارہ سے موقع دیتی ہے تو ان ادھورے کاموں کو پورا کروں گا۔

کانگریس امیدوار عابدالرحمن سے خصوصی بات چیت

عابدالرحمن نے کہا کہ کچھ لوگوں کو مجھ سے ذاتی طور پر شکایت ہو سکتی ہے مگر اجتماعی طور پر میں نے سب کے لیے کام کیا ہے۔ جہاں تک مخالفت کی بات ہے وہ مٹھی بھر لوگ ہی کر رہے ہیں۔

عابدالرحمن نے کہا آج ملک جس ترقی کی طرف گامزن ہے وہ صرف اور صرف کانگریس کی ہی وجہ سے ہے۔ اس ملک میں جو بھی انفراسٹرکچر ہے وہ کانگریس کے دور اقتدار کی ہے۔ مرکز میں مودی حکومت اور بہار میں نتیش حکومت نے ملک اور بہار کو بربادی کے دہانے پر لے گئی جسے عوام بخوبی سمجھ رہی ہے۔

exclusive interview with congress candidate abid rehman in araria bihar
کانگریس امیدوار عابدالرحمن سے خصوصی بات چیت

یہ بھی پڑھیں: مدھوبنی: انتخابی مہم کے دوران وزیر اعلی پر پتھر پھینکے گئے

عابدالرحمن نے کہا کہ خطہ سیمانچل نہایت پسماندہ علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔ ایک وقت میں یہاں لوگ گندہ پانی پی کر زندگی گزارا کرتے تھے۔ روزگار کے نام پر کچھ نہیں تھا مگر آج حالات بدلے ہیں۔ یہاں تمام سہولیات موجود ہیں مگر اب بھی اس علاقے میں بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ ریاست میں اگر عظیم اتحاد کی حکومت آتی ہے تو اس علاقے کو اور بھی ترقیاتی کاموں سے آگے بڑھایا جائے گا۔

عظیم اتحاد کے امیدوار و کانگریس کے موجودہ رکن اسمبلی عابدالرحمن نے اور کیا کچھ کہا دیکھیئے یہ خصوصی انٹرویو۔۔۔۔۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.