طالبات کے ذریعے نقل کرنے کا ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔
ارریہ شہر میں چاندنی چوک سے محض چند قدموں کے فاصلے پر گرلز مڈل اسکول میں طالبات کے میٹرک امتحان کا سینٹر ہے، اس سینٹر پر سینکڑوں کی تعداد میں طالبات میٹرک کا امتحان دے رہی ہیں۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ ارریہ ضلع انتظامیہ نے امتحانات سینٹرز کے باہر پولیس کو تعینات کیا ہے مگر اندر نقل نویسی کا کھیل دھڑلے سے جاری ہے اور اس سے باہر کے لوگ واقف نہیں ہیں۔
اساتذہ کے سامنے طالبات امتحان میں نقل کر رہی ہیں اور نگراں لاپروائی برت رہے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب اس تعلق سے ڈی ای او (ضلعی تعلیمی افسر) سے بات کرنے کی کوشش کی تو وہ اپنے دفتر میں نہیں ملے اور نہ ہی ان سے فون پر رابطہ ہوسکا۔