ریاست بہار کے ضلع کشن گنج سے تعلق رکھنے والے سابق فوجیوں کی تنظیم 'ایکس سروس مین آرگنائزیشن' کی جانب سے آج ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں ضلع مجسٹریٹ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر فوجی اہلکاروں نے ضلع مجسٹریٹ سے باری باری اپنی پریشانیاں بیان کیں۔ مجسٹریٹ نے سنجیدگی کے ساتھ سب کی پریشانیاں سنی اور اس کے جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ بعد میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ فوج سے ریٹائرڈ لوگوں کی پریشانیوں کا حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر کچھ نے بندوق لائسنس پانے میں ہو رہی دقتوں کا ذکر کیا۔ جس پر مجسٹریٹ نے انہیں بھروسہ دلایا کہ بندوق لائسنس کے لیے آپ کو پہلی ترجیح دی جائے گی۔
ضلع مجسٹریٹ نے مزید کہا کہ اگلے دو ماہ میں جو بھی درخواستیں آئیں گی، ہم انہیں فوراً حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
ایکس سروس مین آرگنائزیشن کے صدر سوبیدار مدن سنہا نے ضلع مجسٹریٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جانب سے جو بھی پریشانیاں مجسٹریٹ صاحب کے سامنے رکھی گئی ہیں، اسے انہوں نے حل کرنے کا بھروسہ دلایا ہے۔ سنہا نے کہا کہ ہمانشو شرما کے ساتھ ہماری تنظیم کی یہ پہلی میٹنگ تھی۔ ان کی جانب سے کافی اچھا جواب ملا۔ امید ہے ہماری پریشانیاں جلد حل ہوں گی۔