ETV Bharat / state

Ex Councillor Son Held In Murder Case قتل کے معاملے میں سابق کونسلر کا بیٹا اپنے شوٹروں کے ساتھ گرفتار

گیا کی پولیس کی جانب سے تین ماہ بعد ارون پاسوان قتل معاملے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔

author img

By

Published : May 4, 2023, 1:46 PM IST

قتل کے معاملے میں سابق کونسلر کا بیٹا اپنے شوٹروں کے ساتھ گرفتار
قتل کے معاملے میں سابق کونسلرکا بیٹا اپنے شوٹروں کے ساتھ گرفتار
قتل کے معاملے میں سابق کونسلر کا بیٹا اپنے شوٹروں کے ساتھ گرفتار

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا کی پولیس نے ارون پاسوان قتل معاملے میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے اس میں سابق کونسلر رابعہ خاتون کا بیٹا پرویز منصوری بھی شامل ہے۔ پرویز منصوری اس وقت انوگرہ نارائن اسپتال میں بھرتی ہے۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے پرویز کو گرفتار کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کی وجہ سے اس کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔

ایس ایس پی آشیش کمار بھارتی کے پریس کانفرنس میں پرویز کو پیش نہیں کیا گیا۔ پرویز کے رشتے داروں اور پولیس کے بیان میں تضاد بھی ہے۔ رشتے داروں کا کہنا ہے پرویز کو کولکاتا سے 30 اپریل کو ہی گرفتار کیا گیا ہے جب کہ ایس ایس پی آشیش بھارتی کا کہنا ہے 30اپریل کو ہی گرفتار کیا گیا ہے تاہم اسے کلکتہ سے نہیں بلکہ رام پورتھانہ حلقہ میں واقع شاہ میرتکیہ اسکے مکان سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی نے مزید کہا کہ اس کی نشاندہی پر اس کے دو شوٹر امان اللہ اور سونو قریشی کو بھی ان کے گھروں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کا دعویٰ ہے کہ پرویز منصوری اور ارون پاسوان کے درمیان زمینی تنازعہ تھا۔ پہلے بھی پرویز اپنے ساتھیوں کے ساتھ چندوتی تھانہ حلقہ میں اپنے مسلحہ دوستوں اور شوٹروں کے ساتھ پہنچ کر واردات کو انجام دینے کی کوشش کی تھی۔ تاہم اس وقت مقامی لوگوں کی مداخلت کی وجہ سے واردات کو یہ انجام نہیں دے پائے تھے۔ ایس ایس پی نے آج پریس کانفرنس میں بتایا کہ پرویز نے ہی شوٹر امان اللہ اور سونو قریشی کو ارون کے قتل کے لیے پیسے دیے تھے۔ ساری سازش پرویز منصوری انجام دی ہے۔ اس نے اپنے بیان میں اس بات کا ذکر بھی کیا ہے۔ اس کی نشاندہی پر دوسرے بدمعاشوں کی گرفتاری ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:NIA Raid in BIhar and Jharkhand این آئی اے نے بہار اور جھارکھنڈ میں چودہ مقامات پر چھاپے مارے

واضح ہو کہ زمین کی خرید وفرخت کرنے والا شخص ارون کمار کو گزشتہ 21 فروری 2023 کو صبح سویرے ایک موٹر سائیکل پر سوار تین بدمعاشوں نے گولی مارکر ہلاک کردیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد ایس ایس پی آشیش بھارتی کی ہدایت پر پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ اس نے سائنٹیفک اور تکنیکی تحقیقات کے ساتھ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مشاہدہ اور مجرموں کا ڈیٹا بیس تجزیہ کے لیے کڑی محنت کی۔ اس دوران محمد پرویز منصوری ابن محمد یونس شاہ میر تکیہ گیوال بیگہ تھانہ رام پور ضلع گیا کو مشتبہ پاتے ہوئے پوچھ تاچھ کے لیے تھانہ لا یا گیا جس میں پرویز نے اس واردات میں شامل ہونے کی بات قبول کی اور اس کی نشاندہی پر اس واردات میں شامل محمد امان اللہ عرف فلک عرف منٹو خان ابن صابر خان پنیل تھانہ گروا کو اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ محمد سونو قریشی کو اس کے سسرال سے گرفتار کیا گیا جبکہ پرویز کی نشاندہی پر لوکل لائنر محمد شہنشاہ امبیڈنگر کٹاری گیا کو اس کے گھر سے گرفتار کیا گیاہے واردات میں جس اسلحہ اور موٹر سائیکل کا استعمال کیا گیا تھا اسے بھی برآمد کر لیا گیا ہے یہاں تک اس دن جس کپڑے کو پہن کر یہ واردات کو انجام دیے تھے اسے بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.