ETV Bharat / state

Bihar Madrasa Education Board سابق چیئرمین اعجاز احمد کا اساتذہ کو مشورہ، پورنیہ میں وزیراعلیٰ کا گھیراؤ کریں

author img

By

Published : Feb 23, 2023, 9:30 PM IST

ریاست بہار میں مدرسہ ایجثوکیشن بورڈ کے تحت آنے والے مدارس کے اساتذہ کے ساتھ ہو رہے ناانصافی پر جے ڈی یو رہنما اعجاز احمد نے اپنے پارٹی کے ہی لیڈر اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا گھیراؤ کرنے کا مشورہ مدارس کنونشن میں موجود سینکڑوں سرکاری اساتذہ کو دیا۔

وزیر اعلیٰ کا گھیراؤ کریں
وزیر اعلیٰ کا گھیراؤ کریں
وزیر اعلیٰ کا گھیراؤ کریں

بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے سابق چیئرمین و جدیو لیڈر مولانا اعجاز احمد مدارس کے اساتذہ کے ساتھ ہو رہے ناانصافی پر اپنے پارٹی کے ہی لیڈر اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا گھیراؤ کرنے کا مشورہ مدارس کنونشن میں موجود سینکڑوں سرکاری اساتذہ کو دیا. اعجاز احمد نے کہا کہ اگر آپ کو اپنا حق نہیں مل رہا ہے تو ابھی 25 فروری کو پورنیہ میں ہو رہے عظیم اتحاد کی ریلی میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے قافلے کا گھیراؤ کر اپنی بات رکھیں، تبھی آپ کو اپنا واجب حق ملے گا. آپ کہیں تو میں بھی آپ کے ساتھ اس کام میں آگے کے صف میں رہوں گا.

مولانا اعجاز احمد نے کہا کہ آپ کو یہ طے کرنا ہوگا کہ وزیر اعلیٰ مدارس کے اساتذہ کے لیے اچھا کام کر رہے ہیں یا نہیں، یہ ہماری سب سے بڑی کمزوری ہے کہ ہم خودنمائی میں اس بات کی تمیز تک نہیں کرتے کہ ہمیں کیا بیان دینا ہے. ہم یہاں اس مقصد کے تحت جمع ہوئے ہیں کہ حکومت ہمارے مطالبات پورے نہیں کر رہے اور ایک ہفتہ قبل ہی اخبارات میں یہی مدارس کے اساتذہ وزیر اعلیٰ کی قصیدہ خوانی کر رہے تھے. ایسے ہم اپنے حق کی لڑائی نہیں لڑ سکیں گے بلکہ حق کو حق اور جھوٹ کو جھوٹ بولنا ہوگا. تبھی حکومت کے سامنے اثرانداز ہوں گے.

واضح رہے کہ نتیش حکومت کے دور اقتدار میں ہی مولانا اعجاز مدرسہ بورڈ کے چیئرمین بنائے گئے اور ابھی پارٹی سے بھی وابستہ ہیں، ایسے میں وزیر اعلیٰ اور پارٹی کے خلاف جاکر بیان بازی کرنا کئی سوالات پیدا کر رہے ہیں. سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق مدرسہ بورڈ کے چیئرمین شپ کے لیے مولانا اعجاز احمد کافی تگ و دو کر رہے تھے، مگر جیسے ہی حکومت کی جانب سے کارگزار چیئرمین نامزد کئے گئے اس کے بعد مولانا اعجاز احمد نے مورچہ کھول دیا. یہ اسی کی ایک کڑی ہے.

مزید پڑھیں:Bihar Madrasa Education Board: مدرسہ بورڈ کی کارکردگی پر نتیش حکومت توجہ دے، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.