گیا:ریاست بہار کے حاجیوں کو سفر حج کے دوران سعودی میں پیش آئی مشکلات پر سابق چیئرمین بہار حج کمیٹی نے مرکزی حکومت کے محکمہ اقلیتی فلاح کو زمہ دار قرار دیا ہے۔ سابق چیئرمین الیاس حسین نے ای ٹی وی بھارت اردو سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ حاجیوں کی کچھ شکایتیں واجب ہیں خاص کر انکی قیام گاہ کے تعلق سے کہ بہار کے حاجیوں کو اس بار کافی دور میں ٹھہرایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ مسلمانوں کا یہ اہم فریضہ ہے۔اس محکمہ کی وزیر دوسرے فرقے کی ہیں یا تو وزیر اسمرتی ایرانی کو ہمارے فریضے کی اہمیت کا علم نہیں ہے یا پھر وہ تعصباتی نظریات کی شکار ہیں مختار عباس نقوی کے وقت میں اتنی پریشانیوں کا سامنا حاجیوں کو کرنا نہیں پڑا تھا لیکن اس بار کئی سوالات ہیں جو لازمی ہیں یہاں ملک سے پہلی بار ہوا کہ حج وفد نہیں گیا ہے۔ ریاستی حج کمیٹیوں سے کوئی رابطہ نہیں رکھا گیا ۔
انہوں نے کہاکہ حج کمیٹیوں نے صرف فارم جمع کیا کئی باتیں ایسی ہیں جسکے حوالہ سے کئی بار مرکزی حکومت کو آگاہ کیا گیا تاہم کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔یہ صحیح ہے کہ سفر کے دوران سوفیصد معاملے بہتر نہیں ہوسکتے ہیں لیکن قیام وغیرہ بنیادی چیزیں ہیں جس کا انتظام اچھا ہونا چاہئے کم ازکم تو یہ کہ ایک اسٹیٹ کے حاجیوں کو ایک جگہ پر ٹھہرانا چاہئے۔
غلطیوں سے سیکھ لیں:
سابق چیئرمین الیاس حسین بہار حج کمیٹی کے موجودہ چیئرمین عبدالحق کے رشتے دار ہیں اور وزیر اعلی نتیش کمار کے قریب ہیں الیاس حسین حج کمیٹی کے ممبر بھی ہیں انہی کی سفارش پر عبدالحق کو وزیراعلی نتیش کمار نے چیئرمین بنایا تھا الیاس حسین کہتے ہیں کہ پرانی غلطیوں کو اگلی بار دہرایا نہیں جائے ۔اس کو ابھی سے یقینی بنایا جائے۔ کسی کے بھی مذہبی فرائض کی اہمیت کو حکومت کو سمجھنا چاہئے۔ مسلمان اپنے فرائض کو انجام دینے میں مشکلات کا سامنا کرسکتے ہیں لیکن جان بوجھ کر پریشانیوں کا سامنا کرانا بالکل صحیح نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Hajis Return حاجیوں کے پہنچتے ہی رشتے داروں کے آنسو جھلک پڑے
اس حوالہ سے جہان آباد ضلع کے جمیعت علماء کے سکریٹری منظر آفاق نے کہاکہ سفر کی صعوبتیں برداشت کر کے ہی سبھی واپس آئے ہیں۔ یہ کوئی شکایت نہیں ہے بلکہ ایک گزارش ہے کہ آئندہ خیال رکھا جائے تاکہ عمردراز اور بیمار حاجیوں کو پریشانی نہیں ہو۔ انہوں نے اپنی ایک پریشانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اور انکے والدین کو الگ الگ عمارتوں میں ٹھہرادیا گیا تھا وہ بھی دونوں عمارتیں کافی دور تھیں۔ ایک دوسرے سے ملنا بڑا مشکل ہوگیا تھا۔ اس حوالےسے ہم نے حج کمیٹی آف انڈیا کو درخواست بھی دیا لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی بس یہی گزارش ہے کہ اگلے برس اسکا خیال رکھا جائے کیونکہ کبھی ایسا نہیں ہوا تھا۔