ETV Bharat / state

نشہ کے خلاف معاشرہ کے ہر فرد کو بیدار ہونے کی ضرورت - جاگرن کلیان بھارتی

ضلع ارریہ میں نشہ مکت بھارت مہم کے تحت ایک ورکشاپ منعقد کیا گیا، جس میں نوجوانوں میں بڑھتی نشہ کی عادتوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اور منشیات کا یہ عمل نوجوانوں کو کس طرح غلط راستے پر لے جارہا ہے، اس تعلق سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

نشہ کے خلاف معاشرہ کے ہر فرد کو بیدار ہونے کی ضرورت

author img

By

Published : Mar 10, 2021, 10:21 AM IST

ریاست بہار ایک ایسی ریاست ہے جہاں منشیات کا کافی زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، حالانکہ ریاستی حکومت کی جانب سے شراب پر پابندی عائد کی ہوئی ہے اس کے باوجود شراب کے عادی افراد غیر قانونی طور پر شراب حاصل کر کے اس کا استعمال کر کے موت کے منہ میں جارہے ہیں۔

نشہ کے خلاف معاشرہ کے ہر فرد کو بیدار ہونے کی ضرورت

منشیات کا عمل ہمارے نوجوانوں کو غلط راستے پر لے جا رہا ہے، جن نوجوانوں پر ملک کی تعمیر کا دارومدار ہے، جو نوجوان آج کے ترقی یافتہ دور میں ملک کے لئے روشن علامت بن سکتے ہیں وہ اگر نشہ کی لت میں اپنی صلاحیت کو ضائع کردیں تو یہ افسوس کی بات ہے، اس کا نقصان نہ صرف اہل خانہ کو اور سماج کو ہوگا بلکہ اس سے ہمارا ملک تاریکی کی طرف چلا جائے گا۔ مذکورہ باتیں ارریہ ایس ڈی او شلیش چندر دیواکر نے آج نشہ مکت بھارت مہم کے تحت ایک ورکشاپ میں میڈیا اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ورکشاپ کے بعد نشہ کے خلاف ایک بیداری مہم رتھ کو ایس ڈی او شیلیش چندر دیواکر، ٹاؤن ڈی ایس پی پشکر کمار، ڈی سی ایل آر سلیم اختر نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ رتھ ضلع کے مختلف بلاک و پنچایت میں جا کر لوگوں میں منشیات سے دور رہنے کے لیے شعور بیداری پیدا کرے گا، اور شراب چھوڑنے کی اپیل کرے گا۔ ساتھ ہی نتیش حکومت کے ذریعہ بہار میں شراب پر مکمل پابندی سے بھی روبرو کرائے گا۔ اس سے قبل ایس ڈی او آفس میں میڈیا اہلکاروں کے ساتھ منعقد ورکشاپ میں ایس ڈی او نے کہا کہ یہ منصوبہ حکومت کا نہیں بلکہ یہ لوگوں کی صحت سے جڑا مسئلہ ہے، نشہ کوئی بھی ہو وہ جسم و دماغ کے لئے نہایت مضر ہے۔ آج خاص طور سے نوجوانوں کو اس سے محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔

ٹاؤن ڈی ایس پی پشکر کمار نے کہا کہ نشہ ایک ایسا مسئلہ بن گیا ہے جس کی جڑ زیادہ تر گھروں تک پہنچ چکی ہے، یہ برائی اپنا پاؤں پسار رہی ہے، معاشرے سے اسے اکھاڑ پھینکنے کے لئے سبھی کو تعاون کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی آج ایسے نوجوانوں کو رول ماڈل بنا کر معاشرے میں پیش کرنا ہوگا جو نشہ کی لت سے باہر آ چکے ہیں۔ اس موقع پر جاگرن کلیان بھارتی کے کوآرڈینیٹر سنجے سنگھ، ایجوکیٹیو مجسٹریٹ آشا دیوی، صحافی امت کمار امن نے بھی اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر رتھ روانہ کرنے سے قبل تمام لوگوں کو نشہ نہ کرنے کا عہد بھی دلایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.