ETV Bharat / state

Control of Cybercrime in Gaya گیا میں سائبر کرائم کوروکنے کے لیے تھانہ کا قیام - گیا میں تھانہ کا قیام عمل لا یا گیا

گیا میں سائبر کرائم کو انجام دینے والوں کی خیر نہیں ہے، کیونکہ اسکے لیے اب خصوصی پولیس ہوگی جو سائبر سے متعلق امور کی ماہرہوگی اور ٹھگی کے طور طریقے جیسے معاملہ معالات سے نمٹنے سے بخوبی واقف ہوگی کیونکہ ان پولیس جوانوں کو ایسی ہی تربیت دی گئی ہے۔

سائبر کرائم کوروکنے کے لیے تھانہ کا قیام

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 10:51 PM IST

سائبر کرائم کوروکنے کے لیے تھانہ کا قیام

ریاست بہار کے ضلع گیا میں سائبر کرائم سے نمٹنے کیلئے الگ سے تھانہ کا قیام عمل میں آیا ہے۔ یہاں سائبر فراڈ اور اس سے جڑے دوسرے معاملوں پر کاروائی ہوگی، ضلع کے مختلف تھانوں میں درج ہونے والے مقدمات یہیں منتقل کر دیے جائیں گے۔ آج گیا کے ایس ایس پی آشیش کمار بھارتی نے بتایا کہ پولیس ہیڈکوارٹر سائبر کرائم وفراڈ کو روکنے کیلئے کوشاں ہے اسی کڑی میں ریاستی سطح پر ہر ضلع ہیڈکوارٹر میں ایک سائبر تھانہ کا قیام عمل آئے گا ۔

گیا میں پہلے سے سائبر یونٹ تھی تاہم باضابطہ طور پر کوئی تھانہ نہیں تھا، اس کے قیام کے بعد ضلع بھر سے اس سے جڑے معاملے درج ہونگے یہاں سے ہر ماہ بیداری پروگرام ہونگے۔ کیونکہ سب سے اہم چیز اور سائبر ٹھگی کے شکار ہونے سے بچنے کیلئے بیداری ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع میں ہرماہ سائبر کرائم سے جڑےپچاس سے زیادہ معاملے پیش آرہے تھے جوکہ بڑی حد تک روکنے میں کامیابی ملی ہے، اب ضلع میں بیس سے پچیس معاملے آتے ہیںڈ یہ تھانہ بھی ایس سی ایس ٹی اور خواتین تھانہ کی طرح خود مختار ہوگا ، اس سے سوشل میڈیا پر بھی نگاہ رکھی جائے گی اور خاص کر ان گمراہ اور افواہ کن مواد پر کڑی نظر ہوگی جس سے مذہبی سماجی جذبات کو ٹھیس پہنچتے ہیں۔ اگر کوئی سوشل میڈیا کے توسط سے کشیدگی پھیلانے کی کوشش کرتا پایا گیا تو مختلف دفعات کے تحت فوری طور پر کاروائی ہوگی ۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ تھانہ کو باضابطہ بہتر ڈھنگ سے چلانے کے لیے پندرہ سے زیادہ پولیس جوان وافسران تعینات ہونگے یہاں تھانہ انچارج کی بھی تعیناتی ہوگی اور تھانہ جدید ٹکنالوجی سے آراستہ ہوگا یہاں سرویلانس بھی ہوگا ، فیکٹ چیک کرنے کے ایپ اور دیگر چیزوں کو بھی اسٹال کیا جائے گا۔ واضح ہوکہ بہار میں سائبر تھانہ اس سے پہلے نہیں تھا یہاں سائبر کرائم سے جڑے معاملوں پر کاروائی جنرل تھانوں میں ہوتی تھی لیکن اب اسکے کھلنے سے ضلع باشندوں کو راحت پہنچے گی، تھانہ شہر کے رام پور محلہ میں واقع پولیس سرکل دفتر کی عمارت میں کھلاہے۔

مزید پڑھیں:Cyber And Narcotics Cell نوئیڈا میں کھولا گیا سائبر اینڈ نارکوٹکس سیل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.