ETV Bharat / state

Shab-e-Qadr: شب قدر کی فضیلت قرآن و حدیث کی روشنی میں - شب قدر ہزار راتوں سے بہتر ہے

امام زہری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ قدر کے معنی مرتبہ کے ہیں ‘چونکہ یہ رات باقی راتوں کے مقابلے میں شرف و مرتبہ کے لحاظ سے بلند ہے‘ اس لئے اسے ’’لیلۃ القدر‘‘ کہا جاتا ہے۔ رہی بات اس کی فضیلت کی تو اس کی فضیلت میں پوری ایک سورت، سورۂ القدر نازل ہوئی ہے، قرآن کریم کی اس سورت میں بیان کی گئی پہلی فضیلت یہ ہے کہ اس رات میں قرآن نازل ہوا جو پوری انسانیت کے لیے کتاب ھدایت ہے۔ Encouragement to Perform Special Prayers on the Occasion of Shab-e-Qadr

author img

By

Published : Apr 26, 2022, 9:23 PM IST

گیا: رمضان المبارک کے دو عشرے مکمل ہوچکے ہیں، اور تیسرا عشرہ جاری ہے، اس عشرے میں ایک ایسی شب ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے، اسے شب قدر کہا جاتا ہے، شب قدر کو اخیر عشرے کی پانچ طاق راتوں میں تلاش کرنا ہوتا ہے، جس میں مسلمان خصوصی عبادت کا اہتمام کرتے ہیں، شب قدر کے مفہوم اوراس کی فضیلت کے سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے جمیعت علماء ہند ضلع گیا کے جنرل سیکرٹری مولانا عظمت اللہ ندوی سے بات چیت کی۔ Encouragement to Perform Special Prayers on the Occasion of Shab-e-Qadr

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت میں مولانا عظمت اللہ ندوی نے کہاکہ' آخری عشرے میں تہجد کے ساتھ کثرت سے عبادت کریں اور اپنے گناہوں کی مغفرت اور امن و سکون اور اطمینان صحت و تندرستی کی دعاؤں کے ساتھ زکوٰۃ و خیرات ادا کریں۔'

انہوں نے کہاکہ' اس رات کے لیے کوئی خاص عبادت نہیں ہے بلکہ اس میں عشا کی نماز باجماعت ادا کرنے کے بعد تراویح پڑھیں اور اس میں کثرت سے نفل پڑھیں اپنے گناہوں سے معافی مانگیں اور قرآن کی تلاوت درود و سلام پڑھیں۔

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں گیا کے مساجد میں رونق بڑھ گئی ہے۔ رمضان کے تیسرے جمعہ کی بات کریں تو اس موقع پر تمام مساجد مصلیان سے گلزار نظر آئیں۔ گاؤں سے شہر تک بچے بوڑھے جوان سبھی مسجد پہنچے، علماء نے قرآن و حدیث کی روشنی میں شب قدر کی اہمیت اور اسکی فضیلت وبرکت روشنی ڈالی۔ اس موقع پر علما کرام زور دیتے ہوئے کہاکہ' طاق راتوں میں عبادت کریں اور پانے گناہوں کی مغفرت کے ساتھ رزق، عمر، صحت و توانائی اور امن و امان اور سلامتی کے لیے دعا مانگیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.