ETV Bharat / state

Oriented Courses for Muslim بہار سنی وقف بورڈ کی جانب سے مسلم نوجوانوں کو کےلئے روزگار پر مبنی کورسس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2023, 7:35 PM IST

بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ اور آئی سی آئی سی آئی فاؤنڈیشن پٹنہ کے توسط سے بھی وکیشنل کورسز کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔ سنی وقت بورڈ اور آئی سی آئی سی آئی فاؤنڈیشن کے توسط سے ہونے والی تربیت کے تحت اب تک کئی کامیاب بیچ پاس آؤٹ ہو چکے ہیں۔ Employment Oriented Courses for Muslim Youth by Bihar Sunni Waqf Board

بہار سنی وقف بورڈ کی جانب سے مسلم نوجوانوں کو کےلئے روزگار پر مبنی کورسس

پٹنہ: بہار وقف بورڈ اور آئی سی آئی سی آئی کے تعاون سے اقلیتی بچوں کے لئے ووکیشنل کورسز کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔ یہ کورس تین ماہ کا ہوگا اور اسکے بعد مسلم نوجوان آسانی سے روزگار حاصل کرسکتے ہیں۔ ریاست بہار میں محکمہ اقلیتی فلاح اور اس کے ماتحت اداروں کی جانب سے اقلیتی طلباء و طالبات کو ہنر مند بنانے کے لیے مختلف کورسز کرائے جاتے ہیں۔

بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ اور آئی سی آئی سی آئی فاؤنڈیشن پٹنہ کے توسط سے بھی وکیشنل کورسز کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔ سنی وقت بورڈ اور آئی سی آئی سی آئی فاؤنڈیشن کے توسط سے ہونے والی تربیت کے تحت اب تک کئی کامیاب بیچ پاس آؤٹ ہو چکے ہیں۔ چیئرمین ارشاد اللہ نے بتایا کہ آج سے نیا بیچ Home Health Aide شروع ہوا ہے، جسکے لیے 53 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان کے رہنے کا انتظام غلام سرور میموریل ہال پٹنہ میں کیا گیا ہے۔ ٹریننگ لینے والے زیادہ تر بچے سنٹر پہنچ چکے ہیں۔ ان طلباء کے کھانے پینے کا مکمل اور مفت انتظام وقف بورڈ کی جانب سے کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bihar Madrasa Education Board سابق چیئرمین اعجاز احمد کا اساتذہ کو مشورہ، پورنیہ میں وزیراعلیٰ کا گھیراؤ کریں

نئے بیچ کے شروع ہونے پر بورڈ کے چیئرمین ارشاد اللہ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ بچے ٹریننگ مکمل کر کے بہترین طبی خدمات انجام دینے کے قابل ہو جائیں گے۔ جس سے اپنے ساتھ سماج کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے طلبہ کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے محنت کے ساتھ پڑھنے کی تلقین کی۔ سنی وقف بورڈ کے ذریعے تین ماہ پر ایک نیا کورس کرایا جاتا ہے جس میں الیکٹرک، اے سی، پارٹس ریپیرنگ سمیت کمپاونڈر، کوریئر ڈلیوری سمیت کئی کورسز جسکی تربیت دلائی جاتی ہے۔ اس تربیت کورس میں بہار کے مختلف اضلاع کے مسلم لڑکے ہوتے ہیں اسکا مقصد بے روزگار مسلم لڑکوں کو برسرروزگار کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.