ETV Bharat / state

امارت شرعیہ کی جانب سے آتشزدگی کے متاثرین کو مالی امداد

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں آتشزدگی کے متاثرین کو امارت شرعیہ کی جانب سے 10-10 ہزار روپیے کا چیک فراہم کیا گیا۔

author img

By

Published : Dec 31, 2020, 10:26 PM IST

امارت شرعیہ کی جانب سے آتشزدگی کے متاثرین کو مالی امداد
امارت شرعیہ کی جانب سے آتشزدگی کے متاثرین کو مالی امداد

بہار میں جب بھی کوئی قدرتی آفت آتی یا زمینی بلاء آتی ہے تو امارت شرعیہ واحد تنظیم ہے جن کے ذمہ داران و کارکنان سب سے پہلے حادثات کے مقام پر پہنچتے ہیں۔ یہ تنظیم نہ صرف متاثرین کے دکھ درد میں شامل ہوتی ہے بلکہ بلا تفریق مذہب و ملت مظلوموں اور متاثرین کے درمیان ہر ممکن امداد پہنچانے کی کوشش کرتی ہے۔

گزشتہ دنوں ارریہ کے جوکی ہاٹ واقع سکٹیا گاؤں اور بیر نگر بسریا میں درجنوں گھر آگ کی زد میں آکر خاکستر ہو گئے تھے، اس سانحے میں مکانات کے علاوہ اناج، کپڑے، بستر اور درجن بھر سے زائد جانور ہلاک ہو گئے، جبکہ کئی جانور شدید طور سے زخمی ہوئے جن کا علاج جاری ہے۔

اس حادثے کے بعد سے یہاں کے متاثرین اس سرد موسم میں کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، انہیں سرِدست مکان، اناج اور کپڑے کی ضرورت تھی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دارالقضاء امارت شرعیہ ارریہ کے قاضی شریعت مفتی عتیق اللہ رحمانی جائے وقوع پر پہنچے اور آتشزدگی میں ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متاثرین کو تسلی دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

امیر شریعت حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی کی ہدایت پر ان متاثرین کے لئے مرکزی دفتر بیت المال پٹنہ سے 25 متاثرین کے لئے دس دس ہزار روپے کا چیک جاری کیا۔

قاضی شریعت قاضی عتیق اللہ رحمانی کی قیادت میں ایک وفد مذکورہ گاؤں پہنچا اور متاثرین کے درمیان انہوں نے دس دس ہزار روپیے کا چیک تقسیم کیا۔

اس موقع پر چیک حاصل کرنے والے متاثرین کے چہروں پر خوشی کی لہر دیکھی گئی اور تمام لوگوں نے امارت شرعیہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر قاضی شریعت مفتی عتیق اللہ رحمانی نے کہا کہ امارت شرعیہ کی سو سالہ تاریخ رہی ہے کہ ہر مصیبت زدہ کے لئے امارت شرعیہ ہمیشہ سے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے.

یہ بھی پڑھیں:تبلیغی جماعت: کورونا مجرم یا مسیحا؟

اسی کڑی میں آج یہاں آگ لگی متاثرین کے درمیان رقم کی شکل میں ان کی مدد کی گئی ہے. چیک ملنے پر متاثرین بی بی لاکھو نے امارت شرعیہ کا شکریہ ادا کیا، وہیں وفد میں شامل ارریہ کے سماجی کارکن الحاج اکرام الحق نے کہا کہ امارت شرعیہ اپنے کاموں کی وجہ سے ملک و بیرون ملک جانا جاتا ہے، مشہور عالم دین مولانا عبداللہ سالم چترویدی نے کہا کہ امارت شرعیہ بہار کے لئے ایک غیر مترکبہ ادارہ ہے جو ہر مصیبت زدہ کے لئے کھڑا رہتا ہے. اس موقع پر قاری جسیم الدین، حافظ ناصر، نورالاسلام عرف راحل وغیرہ بطور خاص موجود رہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.