ریاست بہار میں ضلع گیا کے بارہ چٹی میں واقع کوبرا بٹالین 205 کے کیمپ میں یوم جمہوریہ تقریب کے دوران بجلی کی تار کے زد میں آنے سے چار جوان شدید طور پر زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد چاروں جوانوں کو فوری طور کوبرا کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا،جہاں زخمی سومت کی حالت تشویشناک ہوتے دیکھ کرڈاکٹروں نے مگدھ میڈیکل کالج وہسپتال گیا ریفر کردیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی ہے ۔
اطلاع کے مطابق کوبرا بٹالین کیمپ کی چہار دیواری کے چاروں جانب بجلی کا تار لگایا گیا، جس میں رات کو کرنٹ جاری کردیا جاتا ہے، تاکہ جنگلی علاقہ کافائدہ اٹھاکر ممنوعہ نکسلی تنظیم بھاکپا ماووادی حملہ نہیں کرسکیں۔
ایس پی ارون کمار نے بتایا کہ مخدوم پور کا رہنے والا سومت اور دیگرجوان یوم جمہوریہ کے پروگرام کے دوران بجلی کے تارکی زد میں آگئے تھے جن کو بہتر علاج کے لئے گیا ہسپتال لایا گیا تھا لیکن انہیں بچایانہیں جاسکا ۔