ETV Bharat / state

جمعیۃ علماء ہند ارریہ کے مختلف بلاکس کے صدور و سکریٹریز کا انتخاب - جمعیۃ علما سکٹی بلاک کے لئے مولانا محمد ہلال قمر مفتاحی صدر

جمعیۃ علماء جوکی ہاٹ بلاک کے لئے قاری محمد امتیاز احمد صدر اور قاری کاشف سکریٹری کے عہدے کے لئے منتخب ہوئے، وہیں دیگر امیدواروں میں نائب صدور کے لئے مولانا وسیم قاسمی اور مولانا سفیان قاسمی کا نام شامل ہے۔

jamiat ulama-i-hind arria
jamiat ulama-i-hind arria
author img

By

Published : Feb 27, 2021, 1:08 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کے بعد ان دنوں ضلع کے تمام بلاکس میں بلاک کمیٹیوں کا انتخابی عمل جاری ہے، اسی کے تحت سکٹی، جوکی ہاٹ اور پلاسی بلاکس کے لئے جمعیۃ علماء ہند کی کمیٹیوں کے انتخابات کا عمل بحسن و خوبی اور پرسکون ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔

jamiat ulama-i-hind arria
jamiat ulama-i-hind arria

سکٹی بلاک کی کمیٹی کا انتخاب دارالعلوم محمودیہ کالج چوک برداہا سکٹی میں مولانا داؤد عالم نعمانی اور مولانا مشتاق احمد صدیقی کی نگرانی میں ہوا، جس میں جمعیۃ علما سکٹی بلاک کے لئے مولانا محمد ہلال قمر مفتاحی صدر اور مولانا اکرام الدین نعمانی سکریٹری منتخب کئے گئے۔

اس موقع پر مولانا مشتاق صدیقی نے کہا کہ کسی بھی تنظیم کے استحکام اور دائرے کار میں توسیع کے لئے افراد کی ضرورت ہوتی ہے، جس جماعت میں افراد زیادہ ہوتے ہیں وہ جماعت پوری مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھتی ہے اور ملک اور قوم و ملت کے فلاح و بہبود کے لئے پورے استحکام کے ساتھ کام کرتی ہے اور ساتھ ہی برسر اقتدار حکومت ایسی مضبوط تنظیم اور جماعت کا بڑا احترام کرتی ہے اور اس سے قوم ملت میں اتحاد پیدا ہوتا ہے۔

وہیں دوسری جانب جمعیۃ علماء جوکی ہاٹ بلاک کے لئے قاری محمد امتیاز احمد صدر اور قاری کاشف سکریٹری کے عہدے کے لئے منتخب ہوئے، وہیں دیگر امیدواروں میں نائب صدور کے لئے مولانا وسیم قاسمی اور مولانا سفیان قاسمی کا نام شامل ہے، اسی طرح جمعیۃ علماء پلاسی بلاک کے لئے مفتی نعمان اختر نعمانی صدر اور قاری احتشام الحق سکریٹری کے لئے منتخب ہوئے۔ یہاں نگراں کے طور پر مولانا عبد السلام ندوی اور قاری کاشف نسیم شریک ہوئے۔

ان تمام عہدیداروں کے منتخب ہونے پر جمعیۃ علماء ہند ضلع ارریہ کے جنرل سکریٹری مفتی اطہر القاسمی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان حضرات سے جمعیۃ علماء ہند کی بہتر از بہتر خدمات کی امید ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.