ETV Bharat / state

الیکشن کمیشن کی ٹیم کا دو روزہ دورۂ بہار آج سے - اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ

ٹیم مظفر پور، سیتامڑھی، شیوہر، مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، ویشالی، دربھنگہ، مدھوبنی، سمستی پور، سہرسہ اور مدھے پورہ اضلاع کی انتخابی تیاریوں کا خصوصی طور پر جائزہ لے گی۔

الیکشن کمیشن کی ٹیم آج بہار اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لےگی

author img

By

Published : Sep 14, 2020, 10:16 AM IST

بہار اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے الیکشن کمیشن کی ٹیم آج بہار کے دو روزہ دورہ پر بہار پہنچے گی۔ یہ ٹیم 'بہار اسمبلی انتخابات 2020'کے لئے پہلی بار بہار آرہی ہے۔

ٹیم میں ڈپٹی الیکشن کمشنر سدیپ جین اور چندربھوشن کمار کے علاوہ کمیشن کے دیگر عہدیدار بھی شامل ہوں گے۔

یہ ٹیم بہار کے تمام اضلاع کے ڈی ایم اور ایس ایس پی ایس پی سے ملاقات کرے گی۔

وہیں منگل کے روز بھاگل پور اور گیا میں ایک میٹنگ طے کی گئی ہے۔

دراصل کمیشن کی ٹیم کا یہ پہلا دورہ ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ کمیشن اکتوبر کے پہلے ہفتے میں انتخابات کا اعلان کرے گی۔

اطلاعات کے مطابق 'شمالی بہار کے اضلاع کا اجلاس مظفر پور میں صبح 9:30 سے ​​1:00 بجے کے درمیان ہوگا۔'

اس اجلاس میں کمیشن مظفر پور، سیتامڑھی، شیوہر، مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، ویشالی، دربھنگہ، مدھوبنی، سمستی پور، سہرسہ اور مدھے پورہ اضلاع کی انتخابی تیاریوں کا جائزہ لے گا۔

وہیں پٹنہ کے ہوٹل لیمون ٹری میں سہ پہر ڈھائی بجے ایک اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اس میں پٹنہ، نالندہ، بھوج پور، بکسر، سارن، سیوان اور گوپال گنج اضلاع کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

سہ پہر تین بجے کمیشن بودھ گیا میں جہان آباد، ارول، نوادہ، اورنگ آباد، کیمور اور روہتاس اضلاع کے عہدیداروں سے ملاقات کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بہار کی این ڈی اے حکومت نے تھارو قبائل کا استحصال کیا: پپو یادو

ایڈیشنل الیکشن کمشنر گوپال مینا نے اس سلسلے میں تمام ڈی ایم اور ایس ایس پی کو آگاہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ '29 نومبر کو 16 ویں اسمبلی کی میعاد ختم ہورہی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.