ETV Bharat / state

ایک ہی مرحلے میں بہاراسمبلی انتخابات کا امکان - بہار میں انتخابات

جگدانند سنگھ نے کہا کہ 'ہمیں عوام کے درمیان جانے اور انتخابات کے لئے مہم چلانے کی اجازت ہونی چاہئے۔ کیونکہ انتخابی مہم کی اجازت نہ دینا جمہوریت کی خلاف ورزی ہے۔'

بہار اسمبلی انتخابات: ایک ہی فیز میں انتخابات ہونے کے امکان

author img

By

Published : Jun 27, 2020, 11:08 AM IST

ریاست بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدے نظر بہار الیکشن کمیشن کے دفتر پر جمعہ کے روز 'آل پارٹی میٹنگ' کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں بہار کی تمام سیاسی جماعتوں کے بڑے رہنما شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران بنیادی طور پر آئندہ بہار اسمبلی انتخابات اور انتخابی مہم کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس ختم ہونے کے بعد جے ڈی یو رہنما للن سنگھ نے کہا کہ 'ہم نے الیکشن کمیشن کو مشورہ دیا ہے کہ بہار میں ایک ہی فیز میں انتخابات ہوں۔'

للن سنگھ نے کہا کہ 'انتخابی مہم دو طریقوں سے کی جائے۔ معاشرتی دوری کا خیال رکھتے ہوئے آن لائن انتخابات کی تیاری زیادہ بہتر ہے۔ الیکشن کمیشن 'معیاری آپریٹنگ پروسیزر' کو اپنا کر انتخابی مہم کے لئے کوئی راستہ تلاش کرے۔'

اس پر آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ نے کہا کہ 'ایک مرحلے میں انتخابات پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، لیکن انتخابی مہم روکنا بالکل غلط ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'جن کے پاس پیسہ ہے وہ آن لائن ریلی اور کانفرنس کا انعقاد کر لیں گے۔ لیکن ہم کیسے کریں گے۔'

جگدانند سنگھ نے کہا کہ 'ہمیں عوام کے درمیان جانے اور انتخابات کے لئے مہم چلانے کی اجازت ہونی چاہئے۔ کیونکہ انتخابی مہم کی اجازت نہ دینا جمہوریت کی خلاف ورزی ہے۔'

واضح رہے کہ 'الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو آنے والے اسمبلی انتخابات کا انعقاد کس طرح کرایا جائے اور انتخابی مہم کس طرح انجام دی جانی چاہئے، اس کے لئے تحریری تجویز طلب کی گئی تھی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.