عبدالباری صدیقی عظیم اتحاد کی جانب سے دربھنگہ پارلیمانی حلقے سے امیدوار ہیں۔
دربھنگہ میں انتخابی مہم کے دوران عبدالباری صدیقی نے دیگر سیاسی رہنماؤں کے ہمراہ جلسے سے خطاب کیا۔
آئندہ 25 اپریل کو وزاعظم نریندر مودی دربھنگہ پارلیمانی حلقے سے خطاب کرنے والے ہیں۔
اس پر اظہار خیال کرتے ہوئے عبدالباری صدیقی نے کہا کہ عوام اب نا عقل نہیں ہے وہ سب سمجھتی ہے اس بار کے انتخابات میں وہ اگر امریکی صدر ڈوانلڈ ٹرمپ کو بھی اٹھا کر لے آئے تو بھی اس کا نتیجہ اس کے برعکس ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے وعدے کے مطابق عوام کو دو کروڑ روز گار چاہیے، 15لاکھ روپے بینک کھاتے میں چاہیے ۔
عبدالباری صدیقی نے مزید کہا کہ بی جے پی نفرت اور شرکہ پرستی پھیلانے کا کام کرتی ہے، عوام انہیں پانچ برس میں پہچان گئی ہے۔