پولیس ذرائع کے مطابق گاﺅں والوں نے گزشتہ روز لاپتہ بچے کی لاش کنویں میں دیکھی اور اس کی اطلاع پولیس اور اہل خانہ کو دی۔
اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو کنویں سے باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر ہسپتال بھیج دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ متوفی کی شناخت گاﺅں کے سمر کمار کے طور پر کی گئی ہے۔
بچہ گزشتہ روز گھر کے باہر کھیل رہا تھا اور اچانک غائب ہوگیا۔ اہل خانہ نے اسے تلاش کرنے کی کافی کوشش کی لیکن وہ نہیں ملا۔
پولیس نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ ممکن ہے کہ وہ کھیلنے کے دوران کنویں میں گر گیا ہوگا جس سے ڈوب کر اس کی موت ہوگئی۔