ETV Bharat / state

شیوہر:جے ڈی یو ایم ایل اے حملے کے الزام میں آٹھ گرفتار - Attack on MLA Muhammad Sharafuddin

شیوہر کے پیپراہی تھانہ علاقے میں جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ایم ایل اے محمد شرف الدین پر حملے کے معاملے میں پولیس نے آج آٹھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

شیوہر:جے ڈی یو ایم ایل اے حملہ معاملے میں آٹھ گرفتار

author img

By

Published : Sep 19, 2020, 7:27 PM IST

شیوہر: بہار کے ضلع شیوہر کے پیپراہی تھانہ علاقے میں جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ایم ایل اے محمد شرف الدین پر حملے کے معاملے میں پولیس نے آج آٹھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
شیوہر (صدر) سب ڈویژنل پولیس آفیسر راکیش کمار نے ہفتے کے روز بتایا کہ ایم ایل اے محمد شرف الدین جمعہ کی رات سودھا گاؤں کے رہائشی محمد ارشاد کے گھر دعوت کھانے گئے تھے جہاں سے بعد لوٹنے کے درمیان کچھ لوگوں نے ان کی گاڑی پر حملہ کردیا۔ رکن اسمبلی کے ڈرائیور کی مہارت سے رکن اسمبلی بال بال بچ گئے، حالانکہ ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

کمار نے بتایا کہ اس سلسلے میں ، جے ڈی یو ایم ایل اے نے مقامی تھانہ میں 25 معلوم اور 20 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ واقعے میں ملوث دیگر تمام ملزمین کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.