ETV Bharat / state

پٹنہ: عیدالضحیٰ نہایت سادگی کے ساتھ منائی گئی

ریاست میں بڑی سادگی کے ساتھ فرزندان توحید نے عیدالاضحیٰ کی نماز چند افراد پر مشتمل جماعت کے ساتھ پڑھی۔ کورونا وائرس پر تہوار کا جوش غالب رہا۔

author img

By

Published : Aug 1, 2020, 6:18 PM IST

eid ul adha celebrated with simplicity
عیدالضحیٰ نہایت سادگی کے ساتھ منائی گئی

ریاست میں کورونا وباء اور سیلاب کے قہر کے درمیان عیدالاضحیٰ کا جذبہ غالب رہا۔ مرکزی اور صوبائی حکومت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مسجدوں اور عیدگاہوں میں چند افراد پر مشتمل جماعت کا اہتمام کیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

یہ پہلا ایسا موقع ہے، جب عیدالاضحیٰ کی نماز بیشتر لوگوں نے گھروں میں ادا کی۔ گاندھی میدان سمیت زیادہ تر مسجدیں خالی رہیں۔

ان سب کے درمیان فرزندان توحید نے پورے جوش و خروش کے ساتھ عیدالاضحیٰ منایا۔ تمام مسجدوں میں کورونا وباء اور سیلاب سے نجات کے لئے مسجدوں میں دعا کی گئی۔

مقامی مسجد میں نماز عیدالاضحیٰ کے موقع پر محمد جمیل الدین نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ، 'لاک ڈاون کی وجہ سے گزشتہ 5 مہینے سے مسجدوں میں 4 یا 5 افراد پر مشتمل جماعت ہوئی۔ آج عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی 5 افراد نے نماز پڑھی۔'

انہوں نے کہا کہ، 'ہم لوگوں نے کورونا وباء سے نجات کے لئے دعا کی۔'

گل محمد نے کہا کہ، 'ان کی 60 سالہ زندگی میں یہ پہلا موقع ہے جب عیدالاضحیٰ کی نماز اس طرح قلیل تعداد میں کورونا وباء کی وجہ سے پڑھی گئی۔'

نوجوان محمد شعیب نے بتایا کہ، 'بڑی سادگی کے ساتھ نماز ادا کی گئی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ، 'اس بار ویسی رونک نہیں تھی جو پہلے ہوا کرتی تھی۔'

شعیب نے بتایا کہ، 'اس بار کورونا وباء سے جلد سے جلد شفایابی اور سیلاب سے نجات کے لئے خصوصی دعا کی گئی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.