ETV Bharat / state

Eid al-Adha 2023 عید الاضحیٰ کے دوسرے دن بھی پرامن ماحول میں قربانی کا سلسلہ جاری

آج دوسرے دن بھی عقیدت و احترام سے قربانی کے فریضہ کو ادا کیا جا رہا ہے۔ گیا میں دوسرے دن بھی جگہ جگہ پر پولیس کی تعیناتی ہے۔

Eid al-Adha 2023
Eid al-Adha 2023
author img

By

Published : Jun 30, 2023, 11:51 AM IST

گیا: بہار کے ضلع گیا میں عید الاضحیٰ کے دوسرے دن بھی پرامن ماحول میں قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔ 29 جون کی صبح بعد نماز فجر سے قربانی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اس دوران آج بھی انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ ضلع میں تین دنوں کے لیے مخصوص مقامات پر پولیس جوانوں کی تعیناتی کی گئی تھی۔ میونسپل کارپوریشن کے صفائی اہلکار اپنی گاڑیوں کے ساتھ مسلم محلوں میں موجود ہیں اور جانوروں کے باقیات کو اٹھانے میں مصروف ہیں۔

ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے بتایا کہ دوسرے دن بھی کارپوریشن کو صفائی کا خیال رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ضلع میں قربانی سے متعلق کہیں کوئی پریشانی نہیں ہے۔ سبھی جگہوں ماحول پرامن ہے۔ چونکہ آج جمعہ کا دن ہے اور جمعہ کی نماز کے پیش نظر آج مسجدوں کے باہر بھی پولیس کی تعیناتی ہوگی تاکہ پرامن ماحول میں نماز ادا کی جائے۔

مزید پڑھیں: Eid al-Adha Celebrated Peacefully All over India ملک بھر میں پرامن طریقے سے عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی

وہیں دوسرے دن بھی مسلم محلوں میں قربانی کے بعد ضرورت مندوں کے درمیان گوشت تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق وارڈ کاؤنسلر ابرار احمد نے بتایا کہ شہر کا سب سے بڑا مسلم محلہ نیو کریم گنج، کریم گنج، علی گنج وغیرہ میں خالی جگہوں پر قربانی کے جانوروں کی باقیات کو دفن کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس بار کھلے میں قربانی نہیں کی جا رہی ہے بلکہ مکمل احتیاط کے ساتھ قربانی کے فریضہ کو ادا کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.