پورنیہ: سیمانچل کے دوروزہ دورے پر آئے اسد الدین اویسی نے لالو یادو کی پارٹی آر جے ڈی کو تنقید کا نشانہ کیا۔ انہوں نے اے آئی ایم آئی ایم کے ایم ایل اے کو توڑنے کے معاملے پر سخت نکتہ چینی کی۔ ہفتہ کو پورنیہ کے بیسی اور ڈگروا میں ایک کانفرنس خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "نتیش کمار نے 22 سال تک بی جے پی کی حمایت کی، اور آج وہ مجھے بی جے پی کی بی ٹیم کہہ رہے ہیں۔ اویسی نے کہا کہ سیمانچل کے چار ایم ایل اے کو لالو کے بیٹے نے خریدا لیکن سیمانچل کے ساتھ انصاف نہیں ہوا۔ پورنیہ میں دونوں پارٹیوں کی ریلی ہوئی، لیکن سیمانچل کی ترقی کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیمانچل کی ترقی کا مسئلہ سڑک سے ایوان میں اٹھایا جاتا رہے گا۔
اویسی نے مزید کہا کہ 2020 کے اسمبلی انتخابات میں آپ لوگوں نے اے آئی ایم آئی ایم کے پانچ ایم ایل اے کو جیت دلائی، لیکن آپ سب نے دیکھا کہ کیا ہوا۔ ان میں سے چار ایم ایل اے کو دولت کے بل پر خریدا گیا لیکن میں بتانا چاہتا ہوں کہ میں ان کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان میں پسماندہ کا کوئی علاقہ ہے تو وہ سیمانچل کی سرزمین پر ہے۔ بی جے پی کو مضبوط کرنے والوں میں نتیش کمار کا نام ہندوستان کی تاریخ میں لکھا جائے گا۔ جب گجرات جل رہا تھا تب نتیش ریلوے کے وزیر تھے، وہاں بھی انہوں نے بی جے پی کو مضبوط کیا تھا۔
اپنے خطاب میں اویسی نے بہار کے سی ایم نتیش کمار کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے نتیش پر بی جے پی کو مضبوط کرنے کا الزام لگایا۔ اویسی نے کہا کہ نتیش کہتے ہیں کہ اے آئی ایم آئی ایم مسلمانوں کی پارٹی ہے، لیکن نتیش کی حیثیت کشواہا اور کرمی کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے۔ ہوسکتا ہے کہ انہوں نے عظیم اتحاد کے ساتھ مل کر بہار میں حکومت بنائی ہو۔ لیکن آج بہار میں بی جے پی کو مضبوط کرنے میں ان کا سب سے بڑا حصہ ہے۔ پورنیہ میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ جب تک سیمانچل کے لوگوں کو انصاف نہیں ملتا ہماری لڑائی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کے حقوق کے لیے میری جنگ جاری رہے گی۔ آج میں یہاں ہوں کیونکہ مجھے آپ کی جنگ لڑنی ہے۔ اپنا حق حاصل کرنا ہے۔ اسی لیے آج یہاں آیا ہوں۔
اے آئی ایم آئی ایم پارٹی نے کل 11 نکاتی ڈیمانڈ لیٹر تیار کیا ہے، جس کے لیے پارٹی کے سپریمو اسدالدین اویسی عوام تک پہنچنے والے ہیں۔ ان مطالبات میں بہت سی چیزیں ہیں، جیسے پورنیا کمشنریٹ میں ہائی کورٹ بنچ کا قیام، کشن گنج جلال گڑھ ریلوے لائن کا کام شروع کرنا، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو فنڈ فراہم کرنا، پورنیہ ہوائی اڈے کی تعمیر کے لیے زمین حاصل کرنے کا کام، دریا کے کناروں پر پل بنانے کی پہل سمیت دیگر چیزیں شامل ہیں۔