ETV Bharat / state

گیا، بہار: محدود وسائل کے ساتھ کھلاڑیوں کو بہتر بنانے کی کوششیں

گیا میں تیراندازی کے فروغ اور کھلاڑیوں میں نکھار پیدا کرنے کے لیے ضلع کھیل افسر کی مسلسل کوشش جاری ہے۔ اسی ضمن میں ضلع میں تیر اندازی کے لیے جگہ نہیں ہونے کی وجہ سے کھیل افسر نے اپنے دفتر کے احاطے کو پریکٹس کے لیے کھلاڑیوں کو سونپ دیا۔

محدود وسائل کے ساتھ کھلاڑیوں کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری

author img

By

Published : Sep 9, 2021, 9:08 PM IST

بہار میں ضلع گیا کے نوجوانوں میں اسپورٹس کے تئیں کافی دلچسپی ہے، تاہم یہاں کھیل کے میدان میں انفراسٹرکچر کی کمی کے باعث بھی کھلاڑی اپنی کارکردگی کو نکھارنے کے لیے مسلسل جدوجہد کررہے ہیں۔ خاص کرکے ویسی لڑکیاں جو مختلف کھیلوں کی بہترین کھلاڑی ہیں۔ لیکن پریکٹس کے لیے گراؤنڈ اور وسائل کی دستیابی نہیں ہونے کی وجہ سے ان کے کھیل پر برے اثرات پڑرہے ہیں۔

ویڈیو

وہیں کھیلوں کے تئیں کھلاڑیوں میں دلچسپی کو دیکھتے ہوئے، محدود وسائل کے ساتھ ضلع کھیل افسر شمیم انصاری کھلاڑیوں کی پریکٹس اور ان کے کھیل میں نکھار پیدا کرنے کی لگاتار کوشش کررہے ہیں۔

محدود وسائل کے ساتھ کھلاڑیوں کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری
محدود وسائل کے ساتھ کھلاڑیوں کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری

گیا شہر میں تیر اندازی کرنے والی لڑکیوں کے لیے کوئی میدان نہیں ہے، جس کو دیکھتے ہوئے ضلع کھیل افسر شمیم انصاری نے اپنے دفتر کے احاطے کو ان کھلاڑیوں کو تیراندازی کے لیے سونپ دی ہے، تاکہ وہ بلاجھجھک یہاں گھنٹوں تیر اندازی کی پریکٹس کرسکیں اور ریاستی سطح کے ٹورنامنٹ میں حصہ لے سکیں۔

مزید پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان

اس ضمن میں ضلع کھیل افسر نے کہا کہ انفراسٹرکچر کی کمی کو دیکھتے ہوئے، موجودہ ڈی ایم اور محکمہ کی جانب سے کھیل کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کئی کام کیے جارہے ہیں اور کھیلوں کے تئیں بچوں کی دلچسپی بڑھانے کے لیے 6.61 کروڑ کے لاگت سے احاطہ میں ایک عالیشان عمارت تعمیر کی جارہی ہے، وہیں پر گراؤنڈ بھی تیار کیا جائے گا۔

اسی میدان میں کھلاڑیوں کے لیے تیر اندازی، کبڈی، کھوکھو، والی بال اور دوسرے کھیلوں کی پریکٹس کا انتظام کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.