ETV Bharat / state

یاس طوفان کا اثر: سیمانچل میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش - یاس طوفان میں شدت آنے کے بعد سے اس کا اثر سیمانچل حلقہ میں

بہار کے سیمانچل سرحد سے متصل خلیج بنگال میں یاس طوفان میں شدت آنے کے بعد سے اس کا اثر سیمانچل حلقہ میں بھی آج صبح سے دکھائی دے رہا ہے۔

یاس طوفان کا اثر سیمانچل حلقہ میں بھی، تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

author img

By

Published : May 25, 2021, 2:10 PM IST

سیمانچل کے کشن گنج، پورنیہ ،کٹیہار ،ارریہ سمیت کوسی کے سہرسہ، سپول اور مدھے پورہ میں صبح سے تیز ہوا کے ساتھ مسلسل بارش ہو رہی ہے جس سے لوگ خوفزدہ نظر آ رہے ہیں اور گزشتہ سال 2020 میں آئے اصفان طوفان کی تباہی کی یاد کو تازہ کر رہے ہیں، اصفان طوفان نے ایک سال قبل ہی کولکاتا سمیت کئی اضلاع میں تباہی مچائی تھی۔

یاس طوفان کا اثر سیمانچل حلقہ میں بھی، تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

محکمہ موسمیات سے جڑے افسران کے مطابق یاس طوفان بنگال ہی نہیں، اڈیسہ و بہار کے کئی اضلاع سے ٹکرائے گا، یاس طوفان بدھ سے ایک بہت ہی مضبوط طوفان کی شکل میں بنگال، اڑیسہ ہوتے ہوئے بہار سے گزرے گا، جس سے سیمانچل میں کافی نقصان ہو سکتا ہے۔

اس کو لیکر ارریہ ضلع انتظامیہ قبل از وقت الرٹ ہو گئی ہے، نگر پریشد نے جہاں جہاں پانی کا جماؤ ہو رہا ہے وہاں پانی جماؤ نہ ہو اس کے لئے صاف صفائی کی مہم تیز کر دی ہے۔

اس ضمن میں نگر پریشد کے چیئرمین رتیش رائے نے کہا کہ ہم لوگوں نے پہلے سے تیاری کر رکھی ہے، یاس طوفان کی خبر ہم لوگوں کو ملی ہے، اس سے سڑک کے آس پاس لگے درختوں کے گرنے کا خطرہ ہے۔

اس کے پیش نظر جتنے بھی درخت ہے سبھی کے جڑ میں مٹی ڈال کر مضبوط کیا جا رہا ہے، ساتھ ہی نالے کی صاف صفائی کی جا رہی ہے۔امید ہے اگر مسلسل بارش بھی ہوئی تو شہر میں کہیں بھی پانی جماؤ کا مسئلہ پیش نہیں آئے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.