گزشتہ 2 جون کو ای ٹی وی بھارت نے سابق وزیراعلیٰ بھولا پاسوان شاستری کے اہل خانہ کی خبر دکھائی تھی جو مدد کے محتاج تھے۔ اس کے بعد اقتدار کے گلیاروں میں ہلچل مچ گئی۔ اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے 'بھولا بابو' کے خاندان کی رقم اور اناج دے کر ان کی مدد کی۔
ای ٹی وی بھارت کے اقدام کے بعد سابق وزیراعلیٰ بھولا پاسوان شاستری کے اہل خانہ پر مدد کی فراہمی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ ایل جے پی کے قومی صدر چراغ پاسوان نے سی ایم نتیش کمار کو ایک خط لکھ کر سابق سی ایم بھولا پاسوان شاستری کے کنبہ کی مدد کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے سی ایم نتیش کو خط لکھا ہے کہ بہار حکومت کو سابق وزیر اعلی کے خاندان کے ایک ممبر کو نوکری دینی چاہئے۔
سابق وزیراعلیٰ بھولا پاسوان شاستری کے اہل خانہ نے بتایا کہ لاک ڈاؤن اس خاندان کے سامنے دو وقت کی روٹی کا انتظام بھی مشکل ہوگیا ہے۔ اس کے بعد سابق وزیر اعلی کے بھتیجے ورنچی نے کہا کہ خاندان میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں گفتگو کے بعد بہت سارے لوگوں نے مدد کی ہے۔ نیز سابق وزیر اعلی کے اہل خانہ نے ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
بھولا پاسوان شاستری کے بھتیجے ورنچی نے کہا کہ ہماری حالت زار سے متعلقہ خبروں کو دکھائے جانے کے صرف چند گھنٹوں کے بعد ہی اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے ایک ویڈیو کال کی اور ان کا حال جانا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے آر جے ڈی رہنماؤں کے توسط سے ایک لاکھ روپے کی فوری مدد کی۔
آر ایس ایس کے راجیو سریواستو نے سابق سی ایم بھولا پاسوان شاستری کے اہل خانہ کو نوکری دلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ نیز شام کے اسکول کے ذمہ دار ششی رنجن کمار اور چترانش سماج سمیت بہت سے دوسرے لوگوں نے مدد کے لیے ہاتھ بڑھائے ہیں۔