پٹنہ جنکشن کے صدر دروازے سے ہٹائے گئے اردو بورڈ کو اپنے وعدے کے مطابق وقت سے پہلے آویزاں کر دیا گیا ہے۔
اسٹیشن ڈائریکٹر ڈاکٹر نیلیش کمار نے کہا تھا کہ 'جو چیزیں پہلے سے ہیں اسے ہم اور بہتر ضرور کریں گے۔'
پٹنہ جنکشن کے صدر دروازے سے اردو میں جو بورڈ تھا اسے ہٹا دیا گیا تھا جس کی خبر ای ٹی وی بھارت نے نشر کی تھی جس کے بعد اسٹیشن ڈائریکٹر ڈاکٹر نیلیش کمار نے ایک ہفتے میں دوبارہ بورڈ لگانے کا وعدہ کیا تھا جو کہ اپنے وعدے کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے وقت سے قبل بورڈ لگا کر اردو دوستی کا ثبوت دیا ہے۔
پٹنہ جنکشن کے تزئین و آرائش کا کام گزشتہ ایک برس سے چل رہا ہے، اسی دوران پٹنہ جنکشن کے صدر دروازے پر اردو میں آویزاں پٹنہ جنکشن کا نام ہٹا دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے اردو آبادی میں تشویش ہے۔
جس کے بعد پٹنہ جنکشن کے اسٹیشن ڈائریکٹر ڈاکٹر نیلیش کمار نے پٹنہ جنکشن کا نام اردو میں آویزاں کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
پٹنہ جنکشن کے اسٹیشن ڈائریکٹر ڈاکٹر نیلیش کمار نے بتایا کہ پہلے سے جو اردو کا بورڈ تھا تیز آندھی اور بارش کی وجہ سے وہ گرگیا تھا۔
نیا بورڈ بن رہا ہے اور بہت جلد اسے لگا دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جیسا بورڈ پہلے تھا اسی طرح کا بورڈ لگے گا انگلش اور ہندی میں جس طرح کا بورڈ نظر آ رہا ہے اسی طرح کا ہی بورڈ اردو میں بھی لگایا جائے گا انہوں نے کہا کہ بورڈ بنانے کا آرڈر دیا گیا ہے بہت جلد ایک ہفتے کے اندر اسے لگا دیا جائے گا ایک سوال کے جواب میں ڈائریکٹر نے کہا کہ کوئی دوسری وجہ نہیں ہے جو پہلے سے اچھی چیزیں ہیں اسے ہم کر رہے ہیں اور بہت جلد کریں گے۔
چیئرمین پروفیسر یونس حسین حکیم نے کہا کہ اردو کے ساتھ کسی بھی طرح کی ناانصافی ہوگی تو اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اردو یہاں کی دوسری سرکاری زبان ہے اردو کے ساتھ کسی بھی طرح کی ناانصافی کرنے والا چا ہے کسی لیبل کا آدمی ایسا کرے اسے اسی لیبل پر ٹریٹ کیا جائے گا۔
ہم سوچتے ہیں کہ اردو کے حق میں فیصلہ ہوگا انہوں نے کہا کہ پٹنہ جنکشن سے اردو کا بورڈ ہٹائے جانے کی بات آپ کے ذریعے مجھ تک پہنچ رہی ہے ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا کہ اسٹیشن کا نام اردو میں نہ ہو ہر اسٹیشن پر اردو میں نام لکھا ہوتا ہے۔
اردو کو ہٹانے کی صلاحیت کسی میں نہیں ہے ایسا ہو سکتا ہے کہ بہتر کرنے کے لیے کچھ ہوا ہو میں اسٹیشن ڈائریکٹر سے اس تعلق سے تفتیش کروں گا۔
اس کے بعد انہوں نے فوراً اسٹیشن ڈائریکٹر سے فون پر رابطہ کیا ہے۔
اقلیتی کمیشن کے چیئرمین پروفیسر یونس حسین حکیم نے ای ٹی وی بھارت کی پہل پر پٹنہ جنکشن کے اسٹیشن ڈائریکٹر ڈاکٹر نیلیش کمار سے فون پر رابطہ کر جنکشن کے صدر دروازے پر اردو میں بورڈ آویزاں کرنے کی اپیل کی تھی۔
اسٹیشن ڈائریکٹر نے انہیں ایک ہفتے کے اندر اردو میں بورڈ لگانے کی یقین دہانی کرائی تھی جو کہ اب بورڈ لگا دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ریاست میں اردو دوسری سرکاری زبان ہے اور تمام دفاتر میں افسران و محکمہ کا نام اردو میں لکھنا لازمی ہے۔
اس سلسلے میں ریلوے انتظامیہ نے اردو بورڈ کو لگا کر اس کی ایک بہترین مثال پیش کی ہے۔