بھاگلپور: ریاست بہار کے بھاگلپور ضلع کے سبور تھانہ علاقہ میں بدمعاشوں نے ایک ای رکشا ڈرائیور کا گولی مار کرقتل کر دیا ۔ پولیس ذرائع نے منگل کو یہاں بتایاکہ دھنکر گاﺅں کے نزدیک سموار کی دیر رات بدمعاشوں نے ای ۔ رکشا ڈرائیور دیو کمار (32) کا گلا ریت کر قتل کر دیا اور لاش باغیچہ میں پھینک دیا۔ اس کے بعد بدمعاش ای ۔ رکشا لیکر فرار ہوگئے۔ Firing on E Rickshaw Driver in Bhagalpur
ذرائع نے بتایاکہ متوفی ضلع کے تاتار پور علاقہ کے گولہ گھٹیلا کا باشندہ تھا۔ ممکن ہے کہ لوٹ کی مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے اس کا قتل کردیا ہو ۔اس سلسلے میں متوفی کے اہل خانہ کے بیان پر پولیس نے متعلقہ تھانے میں ایف آئی درج کر کے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: Miscreants Arrested in Bhagalpur بھاگلپور میں 35 بدمعاش گرفتار
یو این آئی