دربھنگہ میں سیلاب زدگان کے لیے بچاؤ اور راحت رسانی کاموں پر محکمہ آبی وسائل کے ریاستی وزیر سنجے کمار جھا نے دربھنگہ سرکٹ ہاؤس میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔
اس کے بعد میڈیا سے انہوں کہا کہ 'بچاؤ اور راحت رسانی کے کاموں سے پوری طرح تو مطمئن نہیں ہو سکتے لیکن ضلع انتظامیہ جس طرح سے سیلاب زدگان کے لیے کام کررہی ہے اس سے میں مطمئن ہوں-
انھوں نے مزید کہا کہ علاقے میں این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں کام کر رہی ہے وہیں سیلاب میں پھنسے لوگوں کو ناؤ کی سہولت فراہم کرائی گئ ہے اور جہاں کہیں بھی اس کی ضرورت ہوگی وہاں ناؤ فراہم کی جائے گی۔