پٹنہ:صدارتی انتخاب میں این ڈی اے کی مضبوط امیدوار محترمہ دروپدی مرمو صدر جمہوریہ بننے کی راہ پر گامزن ہیں،مرمو کو این ڈی اے کے علاوہ دیگر پارٹیوں کی حمایت بھی حاصل ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم اور مرکزی داخلہ وزیر کے ذریعہ نیک خواہشات پیش کی گئی ہے، ان کے نام کے اعلان و انتخاب سے قبائلی معاشرہ بہت فخر محسوس کر رہا ہے، مرمو کو انتظامی اور عوامی خدمات کا بہتر تجربہ ہے، اس سے قبل وہ ریاست کے اعلیٰ منصب پر فائز رہ کر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں، جدیو نے بھی ان کی صدارت پر اپنی رضامندی اور حمایت کا اعلان کیا ہے، اس کے لئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور جدیو کے قومی صدر للن سنگھ قابل مبارک باد ہیں جن کی دوربیں نگاہوں میں محترمہ مرمو کی شکل میں ایک بہترین صدر جمہوریہ نظر آ رہا ہے-
NDA's Presidential Candidate Droupadi Murmu to file her Nomination
مذکورہ باتیں شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین و جدیو کے سینئر رہنما افضل عباس ای ٹی وی بھارت سے کہی. انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کی خوبصورتی ہے کہ یہاں ہر مکتبہ فکر اور ہر ذات و قبیلہ کو لوگ بسے ہیں اور جس کی جو جگہ ہے اس سے سرفراز کیا جاتا یے، محترمہ مرمو کا صدر جمہوریہ کے لئے امیدوار بنایا جانا ہمارے ملک کی خوبصورتی ہے، ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار سماج کے دبے اور پچھڑی ذات کی آدیواسی خاتون کو ملک کے سب سے اعلیٰ منصب پر فائز کرنے کے لیے امیدوار منتخب کیا گیا ہے.
مزید پڑھیں:Draupadi Murmu NDA's presidential candidate: دروپدی مُرمو این ڈی اے کی صدارتی امیدوار
افضل عباس نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے محترمہ مرمو کی امیدواری پر اپنی حمایت کا اعلان کر کے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ وہ سماج کے دبے کچلے اور نچلے طبقے کو بھی اعلیٰ منصب پر فائز دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن رہ سکے اور نچلے طبقے کے افراد کو بھی آگے بڑھنے کا موقع فراہم ہو سکے، نتیش کمار کی حمایت کے پیچھے ان کا منصوبہ خواتین کی اختیاری کاری کی منشا بھی شامل ہے جس کے ذریعہ وہ خواتین کو با اختیار اور خود مختار بنانا چاہتے ہیں. افضل عباس نے مزید کہا کہ جدیو صدارتی امیدوار کے لئے ہمیشہ شخصیت اور صلاحیت پر انحصار کرتی ہے. اس سے قبل ہم این ڈی اے کا حصہ رہتے ہوئے کانگریس کے پرنب مکھرجی کی حمایت کی ہے وہیں عظیم اتحاد میں رہتے ہوئے این ڈی اے امیدوار رام ناتھ کووند کو حمایت دی ہے. ہم نے کبھی نہیں پارٹی کے حساب سے امیدوار کا انتخاب نہیں کیا بلکہ جو بہتر امیدوار سمجھ آیا اسے اپنی حمایت دی ہے۔