گیا :ریاست بہار کے گیا ضلع میں واقع اقلیتی ادارہ مرزا غالب کالج میں ایک کتاب کی تقریب رسم اجرا کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمن جعفری کی کتاب کا رسم اجرا ہوا۔Dr Zia ur Rahman Jafari New Book Launch In Gaya In Bihar
ڈاکٹر جعفری کی یہ کتاب بچوں پر لکھی ہوئی تیسری کتاب ہے۔ جعفری آٹھ کتابوں کے مصنف ہیں۔ بچوں پر لکھی ہوئی ان کی دو کتابوں میں 'آپی نہیں بولتی اور چاند ہماری مٹھی میں ہے جو کافی مقبول ہے۔
جعفری بچوں کے لیے پابندی سے نظم لکھتے ہیں جو تمام رسائل و جرائد کی زینت بنتی ہے۔ ان کی کتاب پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر صارم نے کہا کہ آخر چاند چمکتا کیوں ہے ان کی ترپن بچوں پر لکھی ہوئی نظم کا مجموعہ ہے ۔جس کی تمام نظمیں بچوں کے ذہن پر متاثر کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Jamiyat Ulma Hind Program جمعیۃ علماء کے اکابرین نے ملک کی حفاظت میں جام شہادت نوش کیا ہے، مولانا صدیق اللہ چودھری
اس موقع پر کالج کے سکریٹری شبیع عارفین شمسی نے کہا کہ کالج کے لئے یہ اچھی بات ہے کہ یہاں کے اساتذہ کافی صلاحیت رکھتے ہیں۔جعفری اردو اور ہندی ادب میں یکساں مقبولیت رکھتے ہیں۔Dr Zia ur Rahman Jafari New Book Launch In Gaya In Bihar