ETV Bharat / state

Rabey Hasani Nadvi's Demise مولانا رابع حسنی ندوی کے انتقال پر سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر شکیل احمد کا اظہار تعزیت - بہار اردو نیوز

کانگریس کے سینیئر رہنما وسابق مرکزی وزیر ڈاکٹر شکیل احمد نے مولانا رابع حسنی ندوی کے انتقال پر اپنے شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اسے عالم اسلام کا ناقابل تلافی نقصان بتایا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا رابع حسنی ندوی ملت اسلامیہ ہند کے عظیم رہنما اور اتحاد ویکجہتی کے علمبردار تھے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 14, 2023, 7:45 AM IST

مولانا رابع حسنی ندوی کے انتقال پر سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر شکیل احمد کا اظہار تعزیت

پٹنہ: کانگریس کے قدآور رہنما و سابق مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ ڈاکٹر شکیل احمد نے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر و دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے ناظم اعلیٰ حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک و ملت کا عظیم خسارہ بتایا۔ تعزیتی بیان میں ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ مولانا رابع حسنی ندوی موجودہ وقت میں ملک و ملت کے لئے عظیم سرمایہ تھے، وہ ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔ وہ علم و عمل، خاکساری و انکساری، دیانت داری، تدبیر وتدبر، خلوص و للہیت کے مجموعہ تھے۔ آپ ایسے مخلص داعی تھے جن سے لوگ دینی و سیاسی دنیا میں بھی رہ نمائی حاصل کرتے تھے۔

ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ مولانا رابع حسنی ندوی مفکر اسلام مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ کی وراثتوں کے سچے امین تھے اور زندگی بھر انہوں نے اسے قائم رکھا۔ مولانا مشکل سے مشکل حالات میں سنجیدگی و متانت کا مظاہرہ کرتے۔ یہی وجہ ہے کہ لمبے عرصے سے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر کے عہدے پر فائز رہے اور انہوں نے باوقار انداز میں تمام مسالک کے لوگوں کو ساتھ لیکر آگے بڑھتے رہے۔ مولانا کا انتقال صرف بھارت کے لیے نہیں بلکہ عالم اسلام کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ مولانا رابع حسنی ندوی ملک میں میں امن و امان اور آپسی بھائی چارہ کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنی تقریروں اور تحریروں سے ہمیشہ محبت کا پیغام دیا اور ملک کی مضبوطی کے لئے تمام مذاہب کو متحد ہو کر ایک ساتھ چلنے پر زور دیا۔ آج جبکہ وہ ہمارے درمیان نہیں رہے ہمیں ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی اشد ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Maulana Rabey Hasani Passed Away مولانا رابع حسنی ندوی طویل علالت کے بعد دار فانی سے کوچ کر گئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.