گیا: پٹنہ یونیورسٹی کے رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد سعید عالم کو شعبہ کا ایچ او ڈی بنایا گیا ہے، پروفیسر سعید قدیم ہندوستانی تاریخ اور آثار قدیمہ شعبہ کے ایچ او ڈی بنائے گئے ہیں، اُنہیں تین سال کی مدت یا اُن کے سبکدوش ہونے تک جو مدت پہلے پوری ہو اس وقت تک وہ ایچ او ڈی رہیں گے، ڈاکٹر سعید پٹنہ یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں، ان کا تعلق گیا شہر کے بنیا پوکھر سے ہے اور وہ شہر میں واقع اقلیتی ادارہ قاسمی ہائی اسکول کے طویل عرصہ تک سکریٹری بھی رہے ہیں، ڈاکٹر سعید تحقیق میں بھی مہارت رکھتے ہیں، ضلع کی فلگو ندی پر بہار حکومت کے تعاون سے تحقیقی کام بھی شروع کرنے والے ہیں، فلگو ندی سناتن مذہب میں بڑی اہمیت کی بھی حامل ہے۔ اس پر اُن کی تحقیق کئی معنوں میں تاریخی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:
EX CM Jitan Ram Manjhi حماس کی حمایت میں بیان دیکر پلٹ گئے جیتن رام مانجھی
ڈاکٹر سعید کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں، یادو ونشی سماج پر مشتمل اُن کی کتاب خوب پسند کی گئی اور وہ سرخیوں میں بھی رہی، ڈاکٹر سعید کا تعلیم کے میدان میں بھی بڑا تعاون رہا ہے۔ ڈاکٹر سعید کو ایچ او ڈی بننے پر ضلع گیا میں تعلیمی حلقہ سے وابستہ شخصیات نے مبارک باد پیش کی ہے۔ مرزا غالب کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شجاعت علی خان نےمبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پٹنہ یونیورسٹی اور اس سے ملحق کالجوں کو ڈاکٹر سعید کی صلاحیتوں اور ان کے تجربات کا بھر پور فائدہ حاصل ہوگا۔