ETV Bharat / state

Ramadan 2022: دس سالوں سے روزہ رکھنے والے ڈاکٹر سچیدا نند گنگا جمنی تہذیب کی مثال

ڈاکٹر سچیدا نند شیوہر ضلع میں محکمۂ منشیات میں "منشیات کنٹرول" کے عہدہ پر فائز ہیں، ان کے اہل خانہ کی جانب سے باضابطہ افطار کا بھی اہتمام ہوتا ہے اور یہ سحری بھی کھاتے ہیں، ڈاکٹر سچیدا نند افطار سے دو گھنٹہ قبل گائتری منتر اور قرآن شریف کا ہندی ترجمہ پڑھتے ہیں، جب آذان کی آواز آتی ہے تو اہلیہ ڈاکٹر نیما کماری اور چار سالہ فرزند رودرانش کے ساتھ افطار کرتے ہیں، اہلیہ ڈاکٹر نیما افطار اور سحری بڑے شوق سے بناتی ہیں۔ Dr. Sachida Nand Set an Excellent Example by Fasting for Ten Years

ڈاکٹر سچیدا نند
ڈاکٹر سچیدا نند
author img

By

Published : Apr 22, 2022, 1:00 PM IST

کہتے ہیں مذہب کسی کی جاگیر نہیں ہوتی، یہ عقیدت اور دل کو سکون دینے کا ذریعہ ہے، تمام مذاہب کے پیشوا ایک دوسرے مذاہب کے احترام کرنا سکھاتے ہیں، اس وقت رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ چل رہا ہے جس میں مسلمان ایک مہینہ روزہ رکھتے ہیں، مگر جب روزہ رکھنے کی خبر کسی غیر مسلم سماج سے آتی ہے تو لوگ حیران ہوتے ہیں، کیونکہ مسلسل ایک ماہ روزہ رکھنا ہر کسی کے بس کا نہیں ہوتا، مگر پٹنہ کے ساکن ڈاکٹر سچیدا نند وکرانت گزشتہ دس سالوں سے بڑے ہی اہتمام کے ساتھ رمضان المبارک کا پورا روزہ رکھ کر گنگا جمنی تہذیب کی عمدہ مثال پیش کر رہے ہیں۔ Dr. Sachida Nand Set an Excellent Example by Fasting for Ten Years

ڈاکٹر سچیدا نند

ڈاکٹر سچیدا نند شیوہر ضلع میں محکمہ منشیات میں "منشیات کنٹرول" کے عہدہ پر فائز ہیں، ان کے اہل خانہ کی جانب سے باضابطہ افطار کا بھی اہتمام ہوتا ہے اور یہ سحری بھی کھاتے ہیں، ڈاکٹر سچیدا نند افطار سے دو گھنٹہ قبل گائتری منتر اور قرآن شریف کا ہندی ترجمہ پڑھتے ہیں، جب آذان کی آواز آتی ہے تو اہلیہ ڈاکٹر نیما کماری اور چار سالہ فرزند رودرانش کے ساتھ افطار کرتے ہیں، اہلیہ ڈاکٹر نیما افطار اور سحری بڑے شوق سے بناتی ہے، ڈاکٹر سچیدا نند نوراتر، رمضان کے علاوہ ہر سنیچر کو روزہ رکھتے ہیں، اس طرح سال میں تین مہینہ روزہ کی شکل میں رہتے ہیں۔

اس بابت ڈاکٹر سچیدا نند نے بتایا کہ آج سے دس سال قبل پٹنہ میں بطور ڈرگ انسپکٹر کام کر رہا تھا، رمضان کے مہینے میں گوند مترا روڈ واقع ایک دکان پر چھاپہ ماری چل رہی تھی، ساتھ میں ایک اور ڈرگ انسپکٹر عادل حسن طارق تھے، چھاپہ ماری کرتے ہوئے دن کے تین بج گئے تھے، میں اس وقت بھوکا پیاسا تھا، جب میں پانی پینا چاہا تو عادل حسن نے کہا کہ جب اتنی دیر تک بغیر کھائے پانی پئے رہ گئے تو اس سے بہتر تم روزہ کیوں نہیں رکھ لیتے، عادل حسن کی یہ بات میرے دل پر اثر کر گئی اور میں نے کچھ کھانے پینے کا ارادہ چھوڑ کر روزہ کی نیت کر لی، وہ رمضان کی 19 تاریخ تھی، اس کے بعد 11 روزہ میں نے رکھا، پھر اس کے بعد یہ سلسلہ بن گیا اور بڑے اہتمام کے ساتھ گزشتہ دس سالوں سے روزہ رکھ رہا ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.