خبر ہے کہ مہاراشٹر میں پھنسے مزدوروں کو لیکر ٹرین سیدھے ارریہ کورٹ اسٹیشن پہنچے گی، حالانکہ اب تک یہ صاف نہیں ہو پایا ہے کہ ٹرین سیدھا ارریہ کورٹ آئے گی ہی اور اگر آتی بھی ہے تو کس دن آئے گی۔
اس کے باوجود متوقع ٹرین کی آمد کو لے کر ضلع کلکٹر نے اسٹیشن پہنچ کر معائنہ کیا اور تیاری شروع کر دی ہیں۔ ارریہ کورٹ اسٹیشن کا جائزہ لینے کے بعد افسران آر ایس واقع دوسرے ریلوے اسٹیشن پہنچے اور ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ضلع کلکٹر نے ریلوے افسران کو کئی ہدایت بھی دیے، اس تعلق سے جائزہ میں ساتھ رہے افسر شمبھو کمار نے کہا کہ مہاراشٹر سے لوگوں کے آنے کی خبر ملی ہے جس کے تحت ہم لوگوں نے اسٹیشن کا دورہ کر آنے والے مسافر کے سہولیات کا جائزہ لیا ہے، ہم اپنی جانب سے پوری تیاری مکمل رکھنا چاہتے ہیں۔
اسٹیشن پر بیرکیٹس بنائیں جائیں گے اور آنے والوں کا اسکریننگ کی جائے گی۔ اسٹیشن کے باہر بس بھی لگائے جائیں گے تاکہ نشان زدہ مقامات پر مزدور و طلباء کو پہنچایا جا سکے۔ طلباء سے ایک بانڈ پیپر پر دستخط کرا لیا جائے گا کہ وہ ہوم کورنٹین رہیں گے جس کی جوابدہی ان کے والدین کی ہوگی کہ طلباء گھر سے باہر نہ نکلیں۔
وہیں ارریہ کورٹ اسٹیشن کے مینیجر اشوک کمار نے بتایا کہ ہم لوگوں نے پوری تیاری کر رکھی ہے۔