اس میٹنگ میں خاص طور پر قرض کی ادائیگی کے تعلق سے یہ پایا گیا کہ سرکاری اور نجی شعبہ کے زیادہ تر بینک اپنے ہدف سے کافی پیچھے ہیں لہذا متعلقہ بینکوں یعنی بھارتیہ اسٹیٹ بینک، سنٹرل بینک آف انڈیا، پنجاب نیشنل بینک، آئی ڈی بی آئی بینک، یونائٹیڈ بینک آف انڈیا کو کریڈٹ کی ادائیگی کے تعلق سے بہتری لانے کے لیے ٹھوس قدم اٹھانے کی ہدایت دی گئی۔
ساتھ ہی بینک کے افسران کو اس سلسلے میں برانچ وار جائزہ لینے کی ہدایت دی گئی نیز کریڈٹ کی ادائیگی کے تعلق سے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی۔
اس اجلاس میں مختلف بینکوں میں ماہی گیری، مویشی پروری، جیویکا وغیرہ سے متعلق درخواستوں کی جلد از جلد کارروائی کر ختم کرنے کا حکم دیا گیا، ساتھ ہی متعلقہ شعبے کے افسران کو متعلقہ بینکوں سے باہمی تعاون قائم کرتے ہوئے زیر التوا درخواستوں کو نپٹانے کی بھی ہدایت دی گئی۔ اس میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ سبرت کمار سین کے ساتھ دیگر بینکوں کے افسران اور ڈپٹی ڈولپمینٹ کمشنر سمیت سبھی بینک کے نمائندے موجود تھے۔